کویت اردو نیوز3اکتوبر: گرم پانی پینا صحت کے لیۓ کس طرح مفید ہو سکتا ہے اس کے بارے میں اگرچہ سائنسی طور پر بہت تحقیقات موجود نہیں ہیں مگر صدیوں سے گرم پانی کو ٹھنڈے پانی کے مقابلے میں مفید قرار دیا گیا ہے اور اس دعوی میں تحقیق سے زیادہ ذاتی تجربات کا دخل ہے جس کے سبب موٹے لوگ اسمارٹ ، بند ناک اور نزلہ زکام سے نجات اور دیگر بہت سارے فوائد حاصل ہوتے ہیں ۔
کیسا گرم پانی پینا مفید ہوتا ہے؟
عام طور پر ماہرین کے مطابق گرم پانی سے قطعی مراد کھولتا ہوا پانی پینا نہیں ہوتا ہے بلکہ اس سے مراد یہ ہوتی ہے کہ پانی کا درجہ حرارت 54 سے 71 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ہونا چاہیے ہے۔ اس سے زيادہ گرم پانی منہ میں چھالے بنانے کا سبب بن سکتا ہے ۔ نیم گرم پانی پیتے ہوۓ اس میں اگر وٹامن سی کے لیۓ اگر تھوڑا لیموں شامل کر دیں تو اس سے نہ صرف وزن کم ہو گا بلکہ ہاضمہ بھی درست ہو گا۔
گرم پانی پینے کے فوائد
گرم پانی پینے سے صحت کو جو فوائد مل سکتے ہیں ان میں سے کچھ اسطرح سے ہیں
بند ناک کو کھولتا ہے
اعصابی نظام کو بہتر بناتا ہے
ہاضمہ بہتر ہوتاہے
قبض سے نجات دلاتا ہے
جسم سے زہریلے مادوں کو خارج ہونے میں مدد دیتاہے
صبح اٹھنے کے بعد اور ناشتے سے قبل گرم پانی پینے سے شدید سر درد ( مائیگرین)، ہائی بلڈ پریشر، خون کی کمی، جوڑوں کا درد، دل کی دھڑکن کا ایک دم تیز یا آہستہ ہوجانا، مرگی کاعلاج ، ضدی پیٹ کی چربی، کولیسٹرول، شدید کھانسی، بے چینی، دمہ، کالی کھانسی، رگوں میں چربی جم جانے سمیت دیگر مسائل کا حل ممکن ہے۔اس کے علاوہ ہر بیماری جو آنکھ کان گلے سے متعلق ہو اُس کا علاج گرم پانی سے کیا جا سکتا ہے۔
نہار منہ گرم پانی پینا جاپانی روایتوں میں سے ایک ہے جس کے صحت پر بے شمار فوائد مرتب ہوتے ہیں، صبح اُٹھتے ہی نہار منہ گرم پانی پینے سے دماغ اور جسم فعال ہو جاتا ہے اور جسمانی اعضاء اپنا کام بہتر طریقے سے انجام دینا شروع کر دیتے ہیں۔