کویت سٹی 03 جولائی: روزنامہ عرب ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 138 کمپنیوں نے اوپن ایریا کے اوقات کار پابندی کی خلاف ورزی کی۔
تفصیلات کے مطابق پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت اصیل المزیدی کے سرکاری ترجمان نے بتایا کہ ٹیم نے دوپہر کے وقت کھلی جگہوں پر کام کی ممانعت کے فیصلے کی خلاف ورزی کرنے پر 96 مقامات کا معائنہ کیا۔ چیکنگ کے دوران 138 کمپنیوں کے 197 کارکنان قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے جبکہ 108 سائٹس کا دوبارہ معائنہ کرنے پر پتہ چلا کہ وہ قواعد کی پاسداری کر رہی ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: فروانیہ ہسپتال کے سامنے بھارتی بزرگ کی موت
یاد رہے کہ فی الحال کھلے علاقوں میں یکم جون سے 31 اگست تک صبح 11 بجے سے شام 5:00 بجے تک کام کرنے پر پابندی ہے۔
حوالہ: عرب ٹائمز
Related posts:
کویت: 552 نئے کورونا مریض 02 اموات 620 صحتیاب
کویت 2035 تک ایک "خطرناک مرحلے" میں داخل ہو سکتا ہے: ماہر موسمیات
سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی، کویت نے سویڈش مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا
کویت: ڈیزل چوری کے الزام میں دو پاکستانی شہری گرفتار
کویت پولیس کی ملک بھر میں سخت سکیورٹی مہم جاری
کویت میں پبلک ٹرانسپورٹ مہیا کرنے والی سٹی بس کا عوام کو بڑا تحفہ
پانچ قومیت کے غیرملکی باشندوں کو کویت میں جائیداد خریدنے کی اجازت دے دی گئی
جابر الاحمد کاز وے پر نصب سکیورٹی کیمرے دوبارہ فعال کر دئیے گئے