کویت سٹی 04 جولائی: روزنامہ عرب ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اسمبلی پینل نے تارکینِ وطن کے لئے مخصوص کوٹے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق کویت قانون ساز کمیٹی نے اپنے گزشتہ روز کے اجلاس میں مختلف قومیتوں کے لئے تجویز کردہ "کوٹہ” کی مخصوص فیصد کے مطابق کمی کی منظوری دے دی۔
اس تجویز میں غیر ملکیوں کی تعداد میں کمی لانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ کویت میں مقیم ہندوستانی کمیونٹی کویتی شہریوں کی کل تعداد سے 15 فیصد تجاوز نہیں کرسکتے جبکہ مصری ، فلپائن اور سری لنکن تارکین وطن کی تعداد کویتی آبادی کے 10 فیصد سے زیادہ نہیں ہوگی جبکہ بنگلہ دیشی ، نیپالی، پاکستانی اور ویتنامیوں کے لئے بالترتیب 3 فیصد کوٹہ طے کیا گیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان اور کویت میں معاہدہ طے پا گیا۔
اسی ذرائع کے مطابق کمیٹی نے آئین کی دفعات کے ساتھ متعلقہ تجویز کی مطابقت کی بھی جانچ کی اور ان اعدادوشمار کے بارے میں بھی بات کی جس میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کے موجودہ دور حکومت میں اس قانون کی منظوری اور اس پر عمل درآمد وزیراعظم کی خواہش کے مطابق ہو۔
کویت میں تارکین وطن کی تعداد کویتی شہریوں کے مقابلے میں صرف 30 فیصد ہونا لازمی ہےجس کا مطلب ہے کہ اگلے 18 ماہ کے دوران تقریبا 30 لاکھ غیر ملکی کارکنوں کو انکے وطن واپس بھیج دیا جائے گا۔
ایک اندازے کے مطابق تقریباً 10 لاکھ ہندوستانی، 05 لاکھ مصری 83 ہزار فلپینی اور 25 ہزار سری لنکن باشندے اس سے متاثر ہونگے کیونکہ یہ تینوں قومیتیں ملک میں غیر ملکیوں کی اکثریت بناتی ہیں۔
یاد رہے کہ کویت میں مقیم پاکستانی قومیت کی اندازً کل تعداد 90,000 کے قریب ہے۔
حوالہ: عرب ٹائمز
Mera sawal ye hai k jo Kuwait main payda huwe inke bare main Kuwaiti hukumat ki kya comments hain