کویت اردو نیوز 29 اکتوبر: ایران سے تعلق رکھنے والی زومبی انجلینا جولی نے ایران کی جیل سے رہائی کے بعد پہلی بار اپنا اصل چہرہ دنیا کو دکھا دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی خاتون سحر تابار جو کہ انجلینا جولی سے مشابہہ اپنی ڈراؤنی تصویر شئیر کرکے مشہور ہوئی تھی، انہوں نے اب ایران جیل سے رہائی کے بعد اپنا حقیقی چہرہ دنیا کو دکھا دیا ہے۔
سحر تابار نامی خاتون نے انجلینا جولی بننے کے لیے اپنی سرجری کروائی تھی جس سے بعد وہ 2019 میں خبروں کی زینت بنی۔ سحر کی اس پلاسٹک سرجری کا نتیجہ بہت بھیانک نکلا جس سے ان کا چہرہ خراب ہوگیا جس کے بعد سے انہیں زومبی انجلینا جولی قرار دیا گیا۔
تاہم اب وہ جیل سے رہائی کے بعد اپنا اصلی چہرہ دنیا کے سامنے لے آئیں ہیں، رہائی کے بعد انٹرویو دیا کہ جو تصاویر انہوں نے پہلے دکھائی تھیں ان میں میک اپ اور فوٹو ایڈیٹنگ کا استعمال کیا گیا تھا۔
زومبی انجلینا عرف سحر نے انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے فلوورز کی تعداد بڑھانے کے لیے ایسا کیا تھا۔ واضح رہے کہ 2019 میں انہیں ’بدعنوانی اور توہین رسالت‘ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور 10 سال کی سزا سنائی گئی تھی۔ اس سوشل میڈیا اسٹار کو حال ہی میں محض 14 ماہ کے بعد رہا کیا گیا ہے۔