پیر, مارچ 20, 2023
  • Login
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Kuwait News Urdu
No Result
View All Result
Home کالمز

والدین اپنے بچوں کو جنسی زیادتی کرنے والے درندوں سے کیسے محفوظ رکھیں؟

کویت اردو نیوز ڈیسک by کویت اردو نیوز ڈیسک
in کالمز
Reading Time: 1 min read
A A
0
والدین اپنے بچوں کو جنسی زیادتی کرنے والے درندوں سے کیسے محفوظ رکھیں؟
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کویت اردو نیوز 27 اکتوبر: کویت میں ہونے والے ایک حالیہ افسوسناک واقعہ میں وزارت تعلیم کے ایک ٹیچر کو چھ بچوں کا جنسی استحصال کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ اس نے بچوں کو دھمکی بھی دی کہ وہ اس کے بارے میں اپنے والدین کو نہ بتائیں۔

اس جرم نے عوام کو حیران کر دیا ہے جبکہ والدین کی نفسیاتی حالت غیر ہے جو اپنے بچوں کے ساتھ اس طرح کا واقعہ گزرنے کے بعد صدمے میں ہیں۔ سب سے اہم سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ان بچوں کو جس ہولناکی کا سامنا کرنا پڑا اس کا ذمہ دار کون ہے؟

کویت ٹائمز نے اس مسئلے پر دماغی صحت کی مشیر اور لیکچرر ہدا الجاسر سے بات کی، بلاشبہ اس واقعہ کے بعد والدین کا رویہ تبدیل ہوا ہے جبکہ اس واقعے کے بعد والدین شدید تناؤ کا شکار ہونے کے باوجود، اپنے بچوں کو ان درندوں سے بچانے کی کوششیں کر رہے ہیں اور وہ اپنے بچوں کی نگرانی بھی کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں

دل اللّٰہ کا گھر

دنیا میں آنے کا مقصد

دعا قبول نہ ہونے کی وجوہات

“یہ بات اچھی طرح سے معلوم ہے کہ جن بچوں کا جنسی استحصال یا عصمت دری کی جاتی ہے، خاص طور پر پانچ سال سے کم عمر کے بچے جو اب بھی اپنے آپ کو بیان نہیں کر سکتےاور اپنے درد کو مخصوص رویوں جیسے کہ ڈراؤنے خواب، غصہ یا مسلسل رونے کے ذریعے ظاہر کرتے ہیں۔ مائیں یا سرپرست محسوس کریں گے کہ ان کے بچے کے رویے میں تبدیلی آئی ہے لیکن بدقسمتی سے بچوں کی دیکھ بھال میں بہت کوتاہی کی جاتی ہے۔ یہ ناقابل یقین ہے کہ بچوں کو سڑکوں پر اکیلے نکلنے اور حوس پرستوں کے لئے کھلا چھوڑنے کی مکمل آزادی دے دی جاتی ہے اور اسی چیز نے ان بچوں کے ساتھ بدفعلی کا موقع فراہم کیا۔

الجاسر نے نشاندہی کی کہ کئی علامات ہیں جس سے والدین اندازہ لگا سکتے ہیں کہ بچے کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں، اس کا جنسی استحصال کیا جا رہا ہے یا زیادتی کی جا رہی ہے۔ “بعض اوقات جب کوئی بچہ شرمندہ ہوتا ہے، تو وہ کود کو چھپانے کی کوشش کرتا ہے اس کے علاوہ غصہ یا جذباتی ہونا بھی ایک وجہ ہو سکتی ہے، اس کے علاوہ وہ جارحانہ اور متشدد بھی ہو سکتے ہیں، خاص طور پر جب بچے کو زیادتی کرنے والے کی طرف سے دھمکیاں دی جا رہی ہوں۔ اگر بچے کو دھمکیوں کے مستقل خوف کی وجہ سے نفسیاتی دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو بچے پر دباؤ انتہائی شدید ہوتا ہے جو بالآخر اس کی زندگی کو تباہ کر سکتا ہے۔”

Consultant and lecturer in mental health Huda Al-Jaser

الجاسر نے کہا کہ اگر ان کے بچے کی قوت مدافعت کمزور ہے یا وہ باقاعدگی سے بیماریوں میں مبتلا ہیں تو والدین کو نوٹس لینا چاہیے کیونکہ خراب دماغی کیفیت جسم پر بہت زیادہ اثر انداز ہوتی ہے اور بہت سے لوگوں کے لیے معمول کے مطابق روزمرہ کی زندگی پر عمل کرنا بیماریوں یا کمزوری کا باعث بنتا ہے۔

“دیگر علامات میں پیشاب کی بے قاعدگی، ڈراؤنے خواب اور بغیر کسی وجہ کے اکثر رونا شامل ہیں۔ بچہ اپنے غصے کا اظہار اپنے والدین پر جارحانہ انداز میں حملہ کرنے یا مارنے کے ذریعے کر سکتا ہے جو کہ دماغی عارضے کی سنگین علامت ہے، بچے کی طرف سے اپنے دفاع کے لیے لاشعوری عمل ہے۔ اس کے علاوہ، کچھ بچے اپنے والدین کو اشارہ دینے کی کوشش کرتے ہیں کہ وہ کس چیز کا سامنا کر رہے ہیں، لیکن کچھ مائیں یا والدین انہیں صحیح توجہ نہیں دیتے ہیں،” الجاسر نے مزید کہا کہ کچھ بچے خود کو مار کر اپنے اندر چھپے درد کا اظہار کرتے ہیں۔

بدفعلی کرنے والے کی اطلاع دینا:

“معاشرے کا خوف زیادہ تر والدین کو واقعے کو چھپانے اور پولیس کو جرم کی اطلاع نہ دینے پر مجبور کرتا ہے، جو مجرم کو دوسرے بچوں کے ساتھ جرم کو دہرانے کی آزادی دیتا ہے۔ موجودہ کیس میں جو کچھ ہوا اس کی وجہ بھی یہی ہو سکتی ہے۔ اس حقیقت کے باوجود کہ جو کچھ ہوا اس سے والدین بہت تکلیف میں ہیں، مسئلہ یہ ہے کہ

لوگ معاشرے سے زیادہ ڈرتے ہیں۔ اس قسم کے واقعات کو غیرت کے نام پر جرم سمجھا جاتا ہے، خاص طور پر ہماری مشرقی برادریوں کے لیے جن کی ثقافت دوسروں سے مختلف ہے۔

زیادتی کا شکار بچے کی دیکھ بھال کرنا:

“جس بچے کے ساتھ بدفعلی یا عصمت دری کی جاتی ہے اسے فوری طور پر ایک سائیکو تھراپسٹ کے پاس علاج کے لیے لے جایا جانا چاہیے، جو اس واقعے کو ان کے ساتھ اس طرح سے تشکیل دے جس سے انھیں اس غصے اور درد کو دور کرنے میں مدد ملے جو وہ محسوس کرتے ہیں تاکہ نفسیاتی بحالی ہو سکے۔ دریں اثنا، والدین کو اس بارے میں مزید آگاہی ہونی چاہیے کہ اپنے بچے کے ساتھ کس طرح نمٹا جائے۔ عام طور پر، والدین کو اپنے بچوں کی پرورش کے طریقے کو زیادہ توجہ کے ساتھ تبدیل کرنا ہوگا، اپنے بچوں میں نگرانی اور بیداری میں اضافہ کرنا ہوگا اور اضافی دیکھ بھال کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ “کردار ایک پرانی عمارت کے سوا کچھ نہیں ہے اگر یہ خستہ ہو جائے تو یہ خراب ہو جائے گی اور اسے مرمت کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح تعلیم بھی بچے کے تمام مراحل کی نشوونما کرتی ہے جب تک کہ وہ اس عمر تک نہ پہنچ جائے جب وہ خود ذمہ دار ہو جائیں۔ بچے کی زندگی میں جو کچھ بھی سامنے آتا ہے وہ اس کے لاشعور میں بند ہو جاتا ہے اور ذہنی تصویر کی شکل میں ظاہر ہونا شروع ہو جاتا ہے جو مستقبل، آگاہی اور روزمرہ کے معاملات پر بہت زیادہ اثر انداز ہوتے ہیں۔

ہم بہت سے بالغوں کو عجیب و غریب خوابوں میں مبتلا دیکھتے ہیں جو انہیں ان کی زندگی کے مخصوص مراحل میں واپس لے جاتے ہیں کیونکہ یہ چیزیں گہری ہوتی ہیں اور انہیں نفسیاتی علاج کی ضرورت ہوتی ہے، خاص طور پر وہ لوگ جو جنسی حملوں کا شکار ہوتے ہیں”۔

انہوں نے وضاحت کی کہ “بچے کو نفسیاتی علاج کی بھی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ وہ یقینی طور پر متاثر ہوں گے اور اسے فوری بچاؤ کے عمل کی ضرورت ہوگی۔ ایسے بچے بھی ہیں جنہیں ایک سے زیادہ بار جنسی طور پر ہراساں کیا جاتا ہے وہ اس قسم کی بدفعلی کے عادی ہو سکتے ہیں دوسرے لفظوں میں وہ اس کے عادی ہو سکتے ہیں”۔

Tags: Child abuseHarassmentSexual abuse
ShareTweetSend
کویت اردو نیوز ڈیسک

کویت اردو نیوز ڈیسک

Related Posts

دل اللّٰہ کا گھر

دل اللّٰہ کا گھر

1 ہفتہ ago

کویت اردو نیوز : انسان کائنات میں خدا کا بہترین فن ہے۔ خدا نے خود کو انسانی فطرت میں بہترین...

دنیا میں آنے کا مقصد

دنیا میں آنے کا مقصد

2 ہفتے ago

اللہ رب العزت نے دنیا میں ہمیں کھانے لیے نہیں بھیجا بلکہ کمانے کے لیے بھیجا ہے۔ دنیا کمانےکی جگہ...

دعا قبول نہ ہونے کی وجوہات

دعا قبول نہ ہونے کی وجوہات

2 ہفتے ago

کسی شخص نے امیر المومنین علی ؓ کے سامنے دعا قبول نہ ھونے کی شکایت کرتے ہوئے عرض کی: یا...

دعا کی قبولیت کے 3 اوقات

دعا کی قبولیت کے 3 اوقات

3 ہفتے ago

دعا کے معنی اللہ تعالیٰ سے مانگنے اور اس کی بارگاہ میں اپنا دامن پھیلانے کے ہیں دعا سے مشکلات...

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

گزشتہ 24 گھنٹوں

No Content Available
Kuwait News Urdu

کویت اور دنیا بھر کے اردو صارفین کے لئے آن لائن غیر سیاسی اردو نیوز پورٹل

کویت ٹریفک ڈیپارٹمنٹ نے جرمانہ عائد کرنے کا نیا نظام متعارف کرا دیا

مارچ 20, 2023
کویت ٹریفک ڈیپارٹمنٹ نے جرمانہ عائد کرنے کا نیا نظام متعارف کرا دیا
کویت

کویت اردو نیوز 20 مارچ: کویت کی جنرل ٹریفک ڈپارٹمنٹ کے آگہی کے شعبے میں کام کرنے والے افسر میجر...

Read more

امارات میں رمضان کا چاند کل دیکھا جائے گا

مارچ 20, 2023
امارات میں رمضان کا چاند کل دیکھا جائے گا
دنیا

کویت اردو نیوز 20مارچ: متحدہ عرب امارات کی تمام شرعی عدالتیں کل ہلال کا چاند تلاش کریں گی اور نظر...

Read more

سکھ علیحدگی پسندوں نے لندن بھارتی سفارتخانے پر خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا، ویڈیو وائرل

مارچ 20, 2023
سکھ علیحدگی پسندوں نے لندن بھارتی سفارتخانے پر خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا، ویڈیو وائرل
دنیا

کویت اردو نیوز 20 مارچ: سکھ نوجوانوں نے بھارتی ہائی کمیشن لندن سے بھارتی پرچم اتار دیا، جس کی ویڈیو...

Read more

پرائیویٹ ٹیکسیوں میں کام کرنا خلاف قانون ہے، سعودی ٹرانسپورٹ اتھارٹی

مارچ 20, 2023
پرائیویٹ ٹیکسیوں میں کام کرنا خلاف قانون ہے، سعودی ٹرانسپورٹ اتھارٹی
دنیا

کویت اردو نیوز 20مارچ: سعودی عرب میں ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی (TGA) کے مطابق نجی ٹیکسی چلانا قانون اور اس سے...

Read more
کویت ٹریفک ڈیپارٹمنٹ نے جرمانہ عائد کرنے کا نیا نظام متعارف کرا دیا

کویت ٹریفک ڈیپارٹمنٹ نے جرمانہ عائد کرنے کا نیا نظام متعارف کرا دیا

مارچ 20, 2023
امارات میں رمضان کا چاند کل دیکھا جائے گا

امارات میں رمضان کا چاند کل دیکھا جائے گا

مارچ 20, 2023
پاکستانی کوکنگ شو میں خاتون نے حیران کن حرکت کر دی

پاکستانی کوکنگ شو میں خاتون نے حیران کن حرکت کر دی

مارچ 1, 2023

کویت اردو نیوز 1مارچ: پاکستانی کوکنگ شو دی کچن ماسٹر کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں...

سعودی عرب میں سینما گھر جانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

سعودی عرب میں سینما گھر جانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

مارچ 1, 2023

کویت اردو نیوز 1مارچ: VOX Cinemas کے بانی ماجد الفطیمی نے سعودی عرب میں اپنے تمام 15 سنیما گھروں میں...

  • About Us
  • Contact Us
  • Cookie Policy
  • Copyrights
  • Corrections Policy
  • Ethics Policy
  • Fact-Checking Policy
  • Our Team
  • Ownership, Funding, and Advertising Policy
  • ہوم پیج

کاپی راٹ © 2021

No Result
View All Result
  • کویت
    • کویت سٹی
    • کرائم
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
  • پاکستان
  • دنیا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • صحت
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • متفرق

کاپی راٹ © 2021

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist