پیر, مارچ 20, 2023
  • Login
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Kuwait News Urdu
No Result
View All Result
Home کالمز

ایک مختصر ترین دعا، جو ہر کسی کو مانگنی چاہیے

کویت اردو نیوز ڈیسک by کویت اردو نیوز ڈیسک
in کالمز
Reading Time: 1 min read
A A
0
ایک مختصر ترین دعا، جو ہر کسی کو مانگنی چاہیے
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ایک اللہ والے کے بارے میں منقول ہے کہ وہ ہمیشہ یوں کہا کرتے تھے: ’’(اے اللہ!) عافیت، عافیت (عطا فرما)۔‘‘ ایک بار اُن سے پوچھا گیا :’’مَا معنٰی ہٰذا الدُّعاء؟‘‘ اس دعا کا کیا مطلب ہے؟

آپ ہمیشہ عافیت کی طلب میں لگے رہتے ہیں۔ وہ کہنے لگے، میں پہلے بار برداری کا کام کرتا تھا یعنی مزدور تھا، سامان بوجھ وغیرہ اُٹھایا کرتا تھا، ایک دن میں آٹے کا بھاری بھرکم بوجھ اپنے اوپر لادے ہوئے تھا جس کی وجہ سے

مجھے بہت مشقت اور تکلیف ہوئی، میں نے تھک کر کچھ دیر کے لیے اس بوجھ کو رکھا تاکہ تھوڑا دم لے لوں، اس وقت میں اللہ سے یوں دعا مانگنے لگا۔ ’’یا رب! ولو أعطَیتَنیْ کلّ یوم رغیفین من غیر تعب لکنتُ أکتفي بِہِمَا‘‘ ’’پروردگار! اگر تو مجھے روزانہ صرف دو روٹیاں بغیر محنت ومشقت کے عطا کردے، تو میرے لیے کافی ہیں، میں اسی پر قناعت کیے رہوں گا۔‘‘

مزیدخبریں

دل اللّٰہ کا گھر

دنیا میں آنے کا مقصد

دعا قبول نہ ہونے کی وجوہات

اسی وقت میں نے دیکھا کہ دو آدمی لڑ رہے ہیں، میں ان کے درمیان صلح صفائی کی غرض سے آگے بڑھا ہی تھا کہ اچانک ایک آدمی نے غلطی سے میرے سر پر کوئی چیز دے ماری جو وہ دوسرے آدمی کو مار رہا تھا مگر غلطی سے میرے سر پر لگ گئی، چنانچہ میرا چہرہ خون آلود ہوگیا، پولیس والا پہنچا اور اس نے ان دونوں آدمیوں کو پکڑلیا۔ جب اس نے مجھے خون آلود دیکھا، تو یہ سمجھا کہ میں بھی اس لڑائی میں ملوث ہوں، اس نے مجھے بھی مجرم سمجھ کر گرفتار کرلیا، چنانچہ مجھے بھی جیل پہنچا دیا۔

ایک مدت تک میں جیل میں رہا، جہاں مجھے روزانہ دو روٹیاں ملا کرتی تھیں۔ ایک رات خواب میں ٗمیں نے ایک ہاتف غیبی (غیب سے آواز لگانے والے) کو سنا کہ وہ مجھ سے مخاطب ہو کر یہ کہہ رہا ہے، ’’إنّک سألتَ الرّغیفین کلَّ یومٍ من غیر نصب، ولَمْ تسأل العافیۃَ!‘‘ تو نے روزانہ کی دو روٹیاں بلا مشقت مانگی تھیں، عافیت نہیں مانگی تھی! تو میں نے تجھے وہی دیا جو تیری طلب تھی، یعنی اللہ سے عافیت مانگنی چاہیے تھی، کہ اے اللہ! اس کام میں بہت محنت، مشقت اور تکلیف ہے، مجھے آسان ذریعۂ معاش نصیب فرما اور عافیت دے۔

اس دعا کے بجائے تو نے یہ کہا تھا کہ’’ دوروٹیاں مل جائیں‘‘ لہٰذا دو روٹیوں کی طلب تجھے جیل تک لے آئی۔ بزرگ کہتے ہیں کہ مجھے اس وقت ہوش آیا اور سمجھ آئی کہ مجھے عافیت مانگنی چاہیے، تو اَب میں فوراً یوں ہی کہنے لگا، عافیت، عافیت۔

چنانچہ میں نے دیکھا کہ جیل کا دروازہ کھٹکا اور پوچھا گیا، ’’أین عمر الحمال؟‘‘ ۔۔۔۔۔ ’’عمر بار بردار کہاں ہے؟‘‘ میں نے کہا، میں ہوں۔ عافیت کی دعا کے بعد مجھے جیل سے نجات اور رہائی مل گئی۔

معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ سے پریشانی اور مشقت کے ازالے کے لیے عافیت کی دعا مانگنی چاہیے۔ کہ اے اللہ! میں کمزور ہوں، مجھے عافیت نصیب فرما۔ اب عافیت میں ساری بھلائیاں اور سہولیات شامل ہوجائیں گی لہٰذا ہم ہر لحاظ سے اللہ تعالیٰ سے عافیت مانگتے رہیں، اپنی ذات کے لحاظ سے بھی، اپنے اہل وعیال کے لحاظ سے بھی، دنیاوی واُخروی زندگی کے لحاظ سے بھی۔ اللہ تعالی ہمیں عمل کی نصیب فرمائے، اور قرآن و سنت کے مطابق زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔

نور حسین افضل
اسلامک اسکالر، مصنف، کالم نویس
صدر: پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (مشرق وسطی)

Tags: Islamic columns
ShareTweetSend
کویت اردو نیوز ڈیسک

کویت اردو نیوز ڈیسک

Related Posts

دل اللّٰہ کا گھر

دل اللّٰہ کا گھر

1 ہفتہ ago

کویت اردو نیوز : انسان کائنات میں خدا کا بہترین فن ہے۔ خدا نے خود کو انسانی فطرت میں بہترین...

دنیا میں آنے کا مقصد

دنیا میں آنے کا مقصد

2 ہفتے ago

اللہ رب العزت نے دنیا میں ہمیں کھانے لیے نہیں بھیجا بلکہ کمانے کے لیے بھیجا ہے۔ دنیا کمانےکی جگہ...

دعا قبول نہ ہونے کی وجوہات

دعا قبول نہ ہونے کی وجوہات

2 ہفتے ago

کسی شخص نے امیر المومنین علی ؓ کے سامنے دعا قبول نہ ھونے کی شکایت کرتے ہوئے عرض کی: یا...

دعا کی قبولیت کے 3 اوقات

دعا کی قبولیت کے 3 اوقات

3 ہفتے ago

دعا کے معنی اللہ تعالیٰ سے مانگنے اور اس کی بارگاہ میں اپنا دامن پھیلانے کے ہیں دعا سے مشکلات...

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

گزشتہ 24 گھنٹوں

No Content Available
Kuwait News Urdu

کویت اور دنیا بھر کے اردو صارفین کے لئے آن لائن غیر سیاسی اردو نیوز پورٹل

کویت ٹریفک ڈیپارٹمنٹ نے جرمانہ عائد کرنے کا نیا نظام متعارف کرا دیا

مارچ 20, 2023
کویت ٹریفک ڈیپارٹمنٹ نے جرمانہ عائد کرنے کا نیا نظام متعارف کرا دیا
کویت

کویت اردو نیوز 20 مارچ: کویت کی جنرل ٹریفک ڈپارٹمنٹ کے آگہی کے شعبے میں کام کرنے والے افسر میجر...

Read more

امارات میں رمضان کا چاند کل دیکھا جائے گا

مارچ 20, 2023
امارات میں رمضان کا چاند کل دیکھا جائے گا
دنیا

کویت اردو نیوز 20مارچ: متحدہ عرب امارات کی تمام شرعی عدالتیں کل ہلال کا چاند تلاش کریں گی اور نظر...

Read more

سکھ علیحدگی پسندوں نے لندن بھارتی سفارتخانے پر خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا، ویڈیو وائرل

مارچ 20, 2023
سکھ علیحدگی پسندوں نے لندن بھارتی سفارتخانے پر خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا، ویڈیو وائرل
دنیا

کویت اردو نیوز 20 مارچ: سکھ نوجوانوں نے بھارتی ہائی کمیشن لندن سے بھارتی پرچم اتار دیا، جس کی ویڈیو...

Read more

پرائیویٹ ٹیکسیوں میں کام کرنا خلاف قانون ہے، سعودی ٹرانسپورٹ اتھارٹی

مارچ 20, 2023
پرائیویٹ ٹیکسیوں میں کام کرنا خلاف قانون ہے، سعودی ٹرانسپورٹ اتھارٹی
دنیا

کویت اردو نیوز 20مارچ: سعودی عرب میں ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی (TGA) کے مطابق نجی ٹیکسی چلانا قانون اور اس سے...

Read more
کویت ٹریفک ڈیپارٹمنٹ نے جرمانہ عائد کرنے کا نیا نظام متعارف کرا دیا

کویت ٹریفک ڈیپارٹمنٹ نے جرمانہ عائد کرنے کا نیا نظام متعارف کرا دیا

مارچ 20, 2023
امارات میں رمضان کا چاند کل دیکھا جائے گا

امارات میں رمضان کا چاند کل دیکھا جائے گا

مارچ 20, 2023
پاکستانی کوکنگ شو میں خاتون نے حیران کن حرکت کر دی

پاکستانی کوکنگ شو میں خاتون نے حیران کن حرکت کر دی

مارچ 1, 2023

کویت اردو نیوز 1مارچ: پاکستانی کوکنگ شو دی کچن ماسٹر کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں...

سعودی عرب میں سینما گھر جانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

سعودی عرب میں سینما گھر جانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

مارچ 1, 2023

کویت اردو نیوز 1مارچ: VOX Cinemas کے بانی ماجد الفطیمی نے سعودی عرب میں اپنے تمام 15 سنیما گھروں میں...

  • About Us
  • Contact Us
  • Cookie Policy
  • Copyrights
  • Corrections Policy
  • Ethics Policy
  • Fact-Checking Policy
  • Our Team
  • Ownership, Funding, and Advertising Policy
  • ہوم پیج

کاپی راٹ © 2021

No Result
View All Result
  • کویت
    • کویت سٹی
    • کرائم
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
  • پاکستان
  • دنیا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • صحت
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • متفرق

کاپی راٹ © 2021

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist