کویت اردو نیوز 09 نومبر: کویت کے پہلے نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شیخ طلال الخالد کے ہمراہ وزیر تجارت و صنعت مازن النہید، وزارت داخلہ کے انڈر سیکرٹری لیفٹیننٹ جنرل انور البرجس، کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر جنرل سلیمان ال فہد اور وزارت داخلہ کے اسسٹنٹ انڈر سکریٹری برائے کرمنل سیکیورٹی امور میجر جنرل حمید الدواس نے شوائیخ کی بندرگاہ میں تقریباً 10 ملین (1 کروڑ) لیریکا گولیوں کو ضبط کرنے کی نگرانی کی۔
وزارت داخلہ کے پبلک ریلیشنز اینڈ سیکیورٹی میڈیا ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ گولیاں فرنیچر کی کھیپ میں خفیہ طریقے سے جمہوریہ چین سے آنے والے کنٹینر میں چھپائی گئی تھیں۔
یہ ضبطی اس وقت ہوئی جب ڈائریکٹوریٹ جنرل فار ڈرگس کنٹرول کو یہ اطلاع ملی کہ لائریکا کی ایک بڑی مقدار (تقریباً 10 ملین گولیاں) شوائیخ بندرگاہ کے راستے ایک کنٹینر میں پہنچ رہا ہے۔
الخالد نے ڈی جی ڈی سی کے جوانوں اور کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن کے ملازمین کا ان کی مخلصانہ کوششوں پر شکریہ اور تعریف کا اظہار کیا اور اسمگلنگ کی تمام کوششوں کا مقابلہ کرنے کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں کی صلاحیت کی تعریف کی۔
خیال رہے کہ یہ دوا ذیابیطس، شِنگلز (ہرپس زوسٹر) کے انفیکشن، یا ریڑھ کی ہڈی کی چوٹ کی وجہ سے اعصابی نقصان کی وجہ سے ہونے والے درد کے علاج کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ یہ دوا فائبرومیالجیا والے لوگوں میں درد کے علاج کے لیے بھی استعمال ہوتی ہے۔ یہ دیگر ادویات کے ساتھ بھی بعض قسم کے فوکل سیزرز کے علاج کے لیے استعمال ہوتی ہے تاہم اس دوا کے لینے سے بعض اوقات غنودگی اور سستی بھی ہو جاتی ہے۔