کویت اردو نیوز 10 نومبر: کویت میں الفروانیہ گورنریٹ کے شعبہ تحقیق و تفتیش ایک نامعلوم چور کی تلاش شروع کر دی ہے جس نے فروانیہ میں تین موبائل فون اسٹورز کو اپنی کاروائی کا نشانہ بنایا اور تقریباً 15 اسمارٹ فونز اور آئی پیڈز لے کر فرار ہوگئے۔ روزنامہ عرب نے مزید کہا کہ اسٹور مالکان نے فروانیہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مجرم صبح 4 بجے پہلے اسٹور میں لوٹ مار کرنے سے پہلے کمپلیکس کے اندر گھومتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں میں دیکھا گیا تھا اور پھر
تقریباً دو گھنٹے بعد دو دیگر دکانوں سے چوری کرنے کے لیے واپس آیا تھا۔ نگرانی کرنے والے کیمروں نے مشتبہ شخص کو دستانے اور ماسک پہنے ہوئے دکھایا جو کہ دکانوں کے دروازے توڑ کا اندر داخل ہوا۔ ملزم نے تمام دکانوں سے کل تقریباً 5000 دینار مالیت کے سمارٹ فونز اور آئی پیڈز لوٹ لیے۔
مزید برآں، سیکیورٹی اہلکاروں کو صبح چوری کا پتہ چلا اور انہوں نے فوری طور پر دکانوں کے مالکان سے رابطہ کیا جنہوں نے واقعے کی اطلاع پولیس اسٹیشن کو دی۔ سیکورٹی حکام نے نشاندہی کی ہے کہ وہ سیکورٹی فوٹیج کے ذریعے مجرم کا سراغ لگا سکتے ہیں۔