کویت اردو نیوز 11 نومبر: کویت فائر فورس (KFF) اور مَیری ٹائم ریسکیو ڈویژن کی ایک فورس جمعہ کو ریاست قطر کی طرف روانہ ہوئی تاکہ
20 نومبر کو شروع ہونے والے فیفا ورلڈ کپ فائنلز 2022 کے دوران سیکورٹی کی کوششوں اور سب کے لیے حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
کے ایف ایف کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل فائر بریگیڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل خالد المکراد نے فورس کو الوداع کیا اور نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ شیخ طلال خالد الاحمد الصباح کی جانب سے مبارکباد اور ہدایات دیں۔
بیان میں کہا گیا کہ شیخ طلال نے ان پر زور دیا کہ وہ اپنے سپرد کردہ کام میں نیک نیتی اور اعتماد رکھیں اور قطری سول ڈیفنس کے ساتھ
مزید پڑھیں: کویتی اور پاکستانی فورسز قطر پہنچ گئیں
تعاون کے ذریعے ریاست کویت کی نمائندگی کریں اور ورلڈ کپ کو کسی بھی خطرات سے محفوظ بنانے کے منصوبوں پر عمل درآمد کر کے کامیابی اور بحفاظت وطن واپسی کریں۔