کویت اردو نیوز 12 نومبر: کویت میں سیکورٹی فورسز نے خودکشی کی کوشش کرنے والے کویتی شہری کے منصوبے کو ناکام بنا دیا جس نے صباحیہ کے علاقے میں ایک مسجد کے مینار پر چڑھ کر چھلانگ لگانے کی کوشش کی۔
تفصیلات کے مطابق سیکورٹی فورسز ایک کویتی شہری کو خودکشی کرنے سے باز رہنے پر قائل کرنے میں کامیاب ہو گئیں جس نے آج صبح صباحیہ کے علاقے میں موجود ایک مسجد کے مینار پر چڑھ کر چھلانگ لگانے کی کوشش کی۔
خودکشی کی کوشش کرنے والے نے مسجد کے مینار کا دروازہ کھلا دیکھا اور اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کے لیے اوپر کی طرف لپکا۔ سیکیورٹی اہلکاروں کو راہگیروں اور مسجد کے کارکنوں نے اطلاع دی جس پر سیکیورٹی اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شہری سے بات چیت کرکے اسے نیچے آنے پر آمادہ کیا اور وہ کامیاب ہوگئے۔
مواطن حاول الانتحار من منارة مسجد في #الصباحية https://t.co/Wzod2BGaN0
— الراي (@AlraiMediaGroup) November 12, 2022
خود کشی کرنے کی کوشش کرنے والے کویتی شہری سے جب ایسا انتہائی قدم اٹھانے کی وجہ پوچھی گئی تو اس نے بتایا کہ وہ مالی اور خاندانی مسائل کا شکار ہیں۔ متعلقہ شہری کو گرفتار کر لیا گیا اور اسے علاج کے لیے ماہر نفسیات سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔