کویت اردو نیوز 19نومبر: متحدہ عرب امارات کی ریاست ام القوین ٹریفک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے جرمانوں میں 50 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے جبکہ یہ کمی یکم دسمبر 2022 سے 6 جنوری 2023 تک لاگو ہے۔
31 اکتوبر سے پہلے کیے جانے والے جرم جرمانہ کے تحت آتے ہیں تاہم اس میں ٹریفک کی سنگین خلاف ورزیاں شامل نہیں ہیں۔ امارات کے میڈیا آفس نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ ام القوین دوسری اماراتی ریاست ہے جس نے اس ماہ ٹریفک جرمانے میں رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل، عجمان پولیس نے کہا تھا کہ جرمانے پر 50 فیصد رعایت 21 نومبر 2022 سے 6 جنوری 2023 تک لاگو ہے۔ عجمان پولیس کے کمانڈر انچیف میجر جنرل شیخ سلطان بن عبداللہ النعیمی نے کہا تھا کہ کمی کا اطلاق 11 نومبر سے پہلے کی جانے والی تمام ٹریفک خلاف ورزیوں پر ہوتا ہے۔