کویت اردو نیوز 24 نومبر: سعودی میڈیا کے مطابق جمعرات کو جدہ شہر میں موسلادھار بارش ہوئی جس کی وجہ سے اسکول معطل، ہوائی پروازوں میں تاخیر اور مکہ جانے والی سڑک بند ہوگئی اور ایمرجنسی الرٹ جاری کر دی گیا۔
مکہ المکرمہ ریجن نے بارش کی وجہ سے احتیاط کے طور پر مکہ جدہ ہائی وے کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ شدید بارش سے جدہ میں ٹریفک متاثر ہوئی۔
جدہ کے کنگ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے نے اعلان کیا کہ "موسم کی خرابی کی وجہ سے، کچھ پروازوں کے ٹیک آف میں تاخیر ہوئی ہے” لہٰذا مسافروں سے نئے فلائٹ شیڈول کی تصدیق کے لیے ایئر لائنز سے رابطہ کرنے کا اپیل کی گئی ہے۔
دوسری جانب سعودی پریس ایجنسی نے پہلے کہا تھا کہ ” طلباء کی حفاظت کے لیے جدہ، ربیع اور خلیص کے تمام اسکولوں معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔”
سعودی عرب کے ساحلی شہرجدہ میں جمعرات کے روز موسلادھاربارش کے باعث پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں، اسکولوں کو بند کرنا پڑا ہے اور اسلام کے مقدس شہر مکہ مکرمہ کی طرف جانے والی شاہراہ بھی بند ہوگئی ہے۔
بحیرہ احمرکے کنارے واقع قریباً 40 لاکھ آبادی والے شہر جدہ کو’’مکہ مکرمہ کا گیٹ وے‘‘ کہا جاتا ہے جہاں ہر سال لاکھوں فرزندانِ توحید حج اور عمرہ کے لیے آتے ہیں۔
جمعرات کے روز سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں جدہ میں شاہراہوں پر پانی کھڑا دیکھاجاسکتا ہے اور اس سے ٹریفک متاثر ہو رہی ہے اور کچھ گاڑیاں جزوی طور پر ڈوبی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔
شہرکے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے سے’’موسمی حالات کی وجہ سے، کچھ پروازوں کی روانگی میں تاخیر ہوئی ہے۔ انتظامیہ نے مسافروں پر زور دیا کہ ’’وہ پروازوں کے تازہ ترین شیڈول کے لیے متعلقہ فضائی کمپنیوں سے رابطہ کریں‘‘۔
سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی نے طلوع فجر سے قبل اطلاع دی تھی کہ شہر میں اسکولوں کو معطل کردیا جائے گا کیونکہ بارشوں کا سلسلہ دن بھر جاری رہنے کی پیشین گوئی کی گئی ہے۔
ایس پی اے نے مزید اطلاع دی کہ جدہ کے نزدیک واقع شہروں رابغ اور خلیص میں بھی اسکولوں کو بند کردیا گیا ہے تاکہ طلبہ وطالبات کے تحفظ کویقینی بنایا جاسکے۔ واضح رہے کہ جدہ میں قریبا ہر سال موسم سرما میں بارشیں ہوتی ہیں اورسیلاب آتے ہیں۔