جمعہ, فروری 3, 2023
  • Login
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Kuwait News Urdu
No Result
View All Result
Home کالمز

نئے پاکستانی آرمی چیف کو سونپی جانے والی “ملاکا اسٹک” کیا ہے؟

Hamayun by Hamayun
in کالمز
Reading Time: 3 mins read
A A
0
نئے پاکستانی آرمی چیف کو سونپی جانے والی “ملاکا اسٹک” کیا ہے؟
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کویت اردو نیوز 30 نومبر: جنرل سید عاصم منیر نے 29 نومبر 2022ء کو پاکستان آرمی کے 17ویں چیف آف آرمی اسٹاف کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

اس تقریب میں سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک پروقار عسکری تقریب میں آرمی کمان کی علامت ’’ملاکا اسٹک‘‘ نئے حافظ قرآن اور اعزازی شمشیر یافتہ جنرل سید عاصم منیر کو دی جس کے بعد سبکدوش ہونے والے آرمی چیف تقریب گاہ سے اپنی رہائش گاہ منتقل ہو گئے۔ ذیل میں “ملاکا اسٹک” کے بارے میں ضروری معلومات پیش خدمت ہے۔

(1) ’’ملاکا اسٹک‘‘ کیا ہے؟

مزیدخبریں

اگر تارکین وطن کویت سے چلے گئے تو ہمارے بچوں کی پرورش کون کرے گا؟

جمعہ کی مبارکباد دینے کا شرعی حکم

علامہ اقبال اور ایما کا تعلق، عشق یا سادگی کی انتہا؟

ملاکا اسٹک کو کمانڈ اسٹک بھی کہا جاتا ہے،  آرمی کمان کی یہ چھڑی انگریزوں کے دور سے فوجی روایت کا حصہ چلی آ رہی ہے۔ اصل اہمیت آرمی کمان کے اسٹک کی نہیں، بلکہ عہدے اور اس سے منسلک ذمہ داریوں کی ہے، جو پرانا افسر نئے آنے والے افسر کو یہ چھڑی سونپ دیتا ہے۔

(2) “ملاکا اسٹک” کیسے تیار کی جاتی ہے؟

ملاکا اسٹک کو سنگاپور کے ایک جزیرے ملاکا کی ایک خاص کین سے تیار کی جاتی ہے۔ ملاکا رتن کی ایک قسم ہے جو انڈونیشیا میں سماٹرا کے ساحل پر بھی پائی جاتی ہے۔ رتن کے درخت میں لمبے، پتلے تنے ہوتے ہیں، جو واکنگ اسٹکس بنانے کے لیے بہترین سمجھے جاتے ہیں۔

اگر اس چھڑی کی بناوٹ پر غور کریں تو اس میں2، 2 انچ کے فاصلے پر گانٹھ ہوتی ہے، جو دیکھنے میں بانس کی لکڑی کی طرح ہی دکھائی دیتی ہے، لیکن اس کے مقابلے پتلی ہوتی ہے۔ یہ وزن میں بہت ہلکی لیکن مضبوط ہوتی ہے، اور اس میں کوئی دو نمونے ایک جیسے نہیں ہیں۔

(3) ملاکا چھڑی کی قیمت کتنی ہے؟

دنیا بھر کی افواج کے سربراہان اسے کمان اسٹک کے طور پر زیر بازو اور کبھی ہاتھ میں اپنی میعاد کے دوران رکھتے ہیں۔ یہ کوئی معمولی اسٹک نہیں ہوتی، اس کی قیمت 10 ہزار روپے سے بھی زیادہ بتائی جاتی ہے۔

(4) فوج میں ملاکا اسٹک کی کیا اہمیت ہے؟

چھڑی کو فوج میں کمانڈ کی علامت سمجھا جاتا ہے، نئے آرمی چیف کو ملاکا چھڑی دینے کی روایت برطانوی دور سے چلی آ رہی ہے۔ ملاکا کی چھڑی سری لنکا، ہندوستان، برطانیہ سمیت کئی ممالک میں فوجی وردیوں کا حصہ ہے۔

اس سے قبل سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے راولپنڈی کی ایک تقریب میں کمانڈ اسٹک اپنے جانشین جنرل قمر جاوید باجوہ کے حوالے کی تھی۔ جبکہ جنرل راحیل شریف کو 2013ء میں اس وقت کے جنرل اشفاق پرویز کیانی کو یہ اسٹک دی تھی۔ جب کہ یہ مشرف ہی تھے جنہوں نے 2007ء میں چارج چھوڑنے کے بعد جنرل کیانی کو یہ اسٹک سونپ دی تھی۔

 

(5) اگر ملاکا اسٹک ٹوٹ جائے تو کیا ہوگا؟

ملاکا کین اسٹک محض فوج میں کمانڈ کی علامت ہے، چھڑی ٹوٹ جانے کی صورت میں (جو ابھی تک کبھی نہیں ہوا)، فوجی سربراہ کے اختیارات پر کوئی اثر مرتب نہیں ہوتا۔ چھڑی علامتی طور پر آرمی چیف کی شخصیت اور طاقت میں اضافہ کرتی ہیں۔ لیکن اصل اہمیت آرمی چیف کے کندھوں پر ذمہ داریوں اور اختیارات کی ہے۔

اس موقع پر راقم الحروف نئے آرمی چیف حافظ جنرل سید عاصم منیر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتا ہے، اور ان کے لئے دعا گو ہے، اللہ تعالی انہیں پاکستان کو مضبوط و مستحکم بنانے میں کامیابی و کامرانی عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین

نور حسین افضل
اسلامک اسکالر، مصنف، کالم نویس
صدر: پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (مشرق وسطی)
Tags: Malacca CanePakistan Army Chief
ShareTweetSend
Hamayun

Hamayun

Related Posts

اگر تارکین وطن کویت سے چلے گئے تو ہمارے بچوں کی پرورش کون کرے گا؟

اگر تارکین وطن کویت سے چلے گئے تو ہمارے بچوں کی پرورش کون کرے گا؟

1 مہینہ ago

کویت اردو نیوز 23 دسمبر: خاموش رہیں اور غور کریں … اگر تارکین وطن چلے جائیں تو ہمارے بچوں کی...

جمعہ کی مبارکباد دینے کا شرعی حکم

جمعہ کی مبارکباد دینے کا شرعی حکم

2 مہینے ago

کویت اردو نیوز 09 دسمبر: جمعہ کے دن بعض دوست احباب جمعہ مبارک مبارکباد کے پیغامات واٹس اپ پر بھیجتے...

علامہ اقبال اور ایما کا تعلق، عشق یا سادگی کی انتہا؟

علامہ اقبال اور ایما کا تعلق، عشق یا سادگی کی انتہا؟

3 مہینے ago

میں زیادہ لکھ یا کہہ نہیں سکتا، آپ تصور کر سکتی ہیں کہ میری روح میں کیا ہے۔ میری بہت...

قیام پاکستان سے اب تک قتل ہونے اور ان حملوں میں بچ جانے والے پاکستانی سیاستدان

قیام پاکستان سے اب تک قتل ہونے اور ان حملوں میں بچ جانے والے پاکستانی سیاستدان

3 مہینے ago

1947ء سے نومبر 2022ء پاکستان کی تاریخ ایسے سیاسی واقعات سے بھری پڑی ہے جس میں متعدد سیاسی رہنماؤں پر...

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

گزشتہ 24 گھنٹوں

No Content Available

کویت نے کوویڈ19 کی نئی ڈوز لگانے کی مہم کا آغاز کردیا

فروری 3, 2023
کویت نے کوویڈ19 کی نئی ڈوز لگانے کی مہم کا آغاز کردیا
صحت

کویت اردو نیوز 03 فروری: کویت کی وزارت صحت نے کوویڈ19 کے خلاف دو طرفہ ویکسی نیشن مہم کا آغاز...

Read more

کمرہ امتحان میں 500 لڑکیاں دیکھ کر 17 سالہ شرمیلا نوجوان بے ہوش ہو گیا

فروری 3, 2023
کمرہ امتحان میں 500 لڑکیاں دیکھ کر 17 سالہ شرمیلا نوجوان بے ہوش ہو گیا
دلچسپ و عجیب

کویت اردو نیوز 03 فروری: مشکلات ایک سے 500 ہو گئیں جب ایک 17 سالہ بھارتی شرمیلا شنکر نامی نوجوان...

Read more

ہزاروں ڈالر کمانے کے دعویدار امریکی جوڑے نے مرغیاں کرائے پر دینے کا انوکھا کاروبار شروع کردیا

فروری 3, 2023
ہزاروں ڈالر کمانے کے دعویدار امریکی جوڑے نے مرغیاں کرائے پر دینے کا انوکھا کاروبار شروع کردیا
دلچسپ و عجیب

کویت اردو نیوز 03 فروری: امریکہ بھر میں سپلائی میں کمی کی وجہ سے انڈوں کی قیمت میں ہوشربا اضافے...

Read more

کویت: ریگستان سے ریت چوری کرنے کے جرم میں 3 ٹرک ڈرائیور گرفتار

فروری 3, 2023
کویت: ریگستان سے ریت چوری کرنے کے جرم میں 3 ٹرک ڈرائیور گرفتار
کرائم

کویت اردو نیوز 03 فروری: کویت کے پہلے نائب وزیراعظم، وزیر داخلہ اور قائم مقام وزیر دفاع شیخ طلال الخالد...

Read more
Kuwait News Urdu

کویت اور دنیا بھر کے اردو صارفین کے لئے آن لائن غیر سیاسی اردو نیوز پورٹل

کویت نے کوویڈ19 کی نئی ڈوز لگانے کی مہم کا آغاز کردیا

کویت نے کوویڈ19 کی نئی ڈوز لگانے کی مہم کا آغاز کردیا

فروری 3, 2023
کمرہ امتحان میں 500 لڑکیاں دیکھ کر 17 سالہ شرمیلا نوجوان بے ہوش ہو گیا

کمرہ امتحان میں 500 لڑکیاں دیکھ کر 17 سالہ شرمیلا نوجوان بے ہوش ہو گیا

فروری 3, 2023
دبئی ایئرپورٹ نے مسافروں کے لیے 24 گھنٹے کا نیا گیمنگ لاؤنج کھول دیا

دبئی ایئرپورٹ نے مسافروں کے لیے 24 گھنٹے کا نیا گیمنگ لاؤنج کھول دیا

دسمبر 28, 2022

کویت اردو نیوز 28دسمبر: گیم اسپیس میں خوش آمدید، دبئی ایئرپورٹ پر اوبر-کول گیمنگ لاؤنج جو گزشتہ ماہ کھلا ہے،یہ...

دبئی کا یہ بازار موسم سرما میں نہایت موزوں ڈیلز آفر کر رہا ہے

دبئی کا یہ بازار موسم سرما میں نہایت موزوں ڈیلز آفر کر رہا ہے

دسمبر 17, 2022

کویت اردو نیوز 17دسمبر: شہر بھر کے درجہ حرارت میں موسم سرما کی ترتیب کے ساتھ مسلسل گرتا جا رہا...

  • About Us
  • Contact Us
  • Cookie Policy
  • Copyrights
  • Corrections Policy
  • Ethics Policy
  • Fact-Checking Policy
  • Our Team
  • Ownership, Funding, and Advertising Policy
  • ہوم پیج

کاپی راٹ © 2021

No Result
View All Result
  • کویت
    • کویت سٹی
    • کرائم
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
  • پاکستان
  • دنیا
  • صحت
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • متفرق

کاپی راٹ © 2021

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist