کویت سٹی 14 جولائی: روزنامہ الراي کی رپورٹ کے مطابق سول سروس کمیشن (سی ایس سی) نے غیر ملکی (خارجی) اساتذہ کو متبادل پالیسی سے خارج کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
تفصیلات کے مطابق سول سروس کمیشن (سی ایس سی) نے تعلیمی شعبے میں ماہر نفسیاتی محققین کے علاوہ غیر ملکی اساتذہ کو مالی سال 2019/2020 کی متبادل پالیسی سے خارج کرنے کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ کویتی اساتذہ کی تعداد غیرملکیوں کے مقابلہ میں اب 73 فیصد ہے جو کویتائزیشن کی طرف ایک اعلی قدم سمجھا جاتا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: کویت میں پاکستانی سکولوں کے لئے مشکل ہو گئی
ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ مالی سال کے لئے متبادل پالیسی کے تحت آنے والے تقریبا 240 تارکین وطن کو ان کی خدمات کے خاتمے کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا اور انہیں تین ماہ تک نوٹس کی مدت دی جائے گی۔ ذرائع نے انتظامی شعبے کے فیصلے کے مطابق تقریبا 50 شہریوں کے لئے تقرری کے طریقہ کار کی تکمیل کی بھی تصدیق کردی ہے۔ واضح کرتے ہوئے کہ ان شہریوں نے ابھی کام کا آغاز کرنا ہے۔