کویت اردو نیوز 08 دسمبر: میکسیکو میں ایک حاملہ خاتون کو بانجھ عورت کی طرف سے بچے کے حصول کے لیے حملے کا شکار ہونے کے واقعے نے سوشل میڈیا پر لوگوں کو دنگ کر دیا۔ بانجھ خاتون نے حاملہ کو لالچ دیا اور اسے قتل کر ڈالا۔
سوموار کو میکسیکو کے حکام نے بتایا کہ ایک خاتون جو آٹھ ماہ کی حاملہ خاتون کو ایک دوسری عورت کی طرف سے اس کا پیٹ چاک کرکے ہلاک کر دیا گیا۔
مشرقی میکسیکو کی ریاست ویراکروز میں پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ حکام نے اس جرم کے دو مبینہ مرتکب ملزمان کو گرفتار کر لیا ہےجن کے قبضے سے ایک نوزائیدہ بچہ پایا گیا تھا۔
ملزمان میں ایک خاتون اور ایک مرد شامل ہے۔ انہیں پیر کو ایک جج کے سامنے پیش کیا گیا۔ ان پر ایک خاتون کو اغواء کرنے اور قتل کرنے کا الزام ہے۔
تفتیش میں شامل ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ دونوں مشتبہ افراد نے خاتون کے پیٹ سے بچہ نکالنے کے لیے مقتولہ کا پیٹ چاک کیا کیونکہ حملہ آور خاتون خود بچے پیدا کرنے کے قابل نہیں تھی۔
مقتولہ کے قریبی عزیزوں نے بتایا کہ قتل سے قبل خاتون کو ورغلایا گیا اورسوشل میڈیا کے ذریعے اسے بچے کے لیے کپڑے دینے کا لالچ دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا تیسرا کیس ہے۔
میکسیکو میں 2021 میں 3,700 سے زیادہ خواتین کو قتل کیا گیا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے تقریباً ایک ہزار کیسز کو فیمیسائیڈ قرار دیا کیا گیا ہے۔