کویت اردو نیوز 12 دسمبر: چاند پر جانے والا عرب دنیا کا پہلا مشن اپنے سفر پر روانہ کر دیا گیا ہے۔ چاند گاڑی جس کو راشد روور کا نام دیا گیا ہے، اتوار کے روز بلندیوں کی طرف محو پرواز ہوا۔
یہ لانچ ایلون مسک کے اسپیس ایکس کے ذریعہ امریکی ریاست فلوریڈا کے کیپ کیناویرل میں اضافی پرواز سے پہلے کی جانچ پڑتال کے لئے دو بار ملتوی ہونے کے بعد کی گئی۔
اس امر کا باضابطہ طور پر اعلان محمد بن راشد خلائی مرکز ‘ایم بی آر ایس سی’ نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ سے کیا ہے۔ چند روز پہلے اس چاند مشن کی پرواز کو بعض ضروری معائنوں کے لیے روک دیا گیا تھا۔
ٹوکیو میں قائم سٹارٹ اپ اسپیس کی طرف سے تیار کردہ اور متحدہ عرب امارات کا بنایا ہوا "روور” لے جانے والا خلائی جہاز، صبح 2:38 بجے (0738 GMT) پر فالکن 9 راکٹ سے اڑ گیا، لانچ کی لائیو فوٹیج دکھائی گئی۔ سٹارٹ اپ کے سی ای او تاکیشی ہاکاماڈا نے ایک بیان میں کہا کہ
"ہمارا پہلا مشن چاند کی صلاحیت کو اجاگر کرنے اور اسے ایک مضبوط اور متحرک معاشی نظام میں تبدیل کرنے کی بنیاد رکھے گا۔”
خلائی مرکز کے ‘ٹویٹ’ میں بتایا گیا ہے ‘راشد روور’ کو خلاوں میں لے جانے والے’سپیس ایکس فالکن 9 راکٹ’ کی لانچنگ کامیابی کے ساتھ کیپ کینیورل لانچنگ پیڈ فلوریڈا سے کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ راشد روور نامی اس چاند گاڑی کو متحدہ امارات کے اپنے انجنئیروں نے تیار کیا ہے۔
یہ متحدہ عرب امارات سمیت پوری عرب دنیا کا پہلا چاند مشن ہے۔ امارات کا ‘راشد روور’ چاند کے اس حصے میں اترنے کے لیے بھیجا گیا ہے جو اس سے پہلے جہاں انسانوں کی رسائی میں نہیں آیا ہے۔ اس لیے ابھی تک دریافت نہیں کیے جا سکا ہے۔
امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ راشد روور کی کامیابی کے بعد متحدہ عرب امارات اس میدان میں اپنی کاوشیں جاری رکھے گا اور مزید خلائی مشن چاند پر روانہ کیے جائیں گے۔
اب تک صرف امریکہ، روس اور چین ہی چاند کی سطح پر روبوٹ لگانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اسپیس مشن Hakuto-R نامی پروگرام کا پہلا مشن ہے، جس کا جاپانی میں مطلب "سفید خرگوش” ہے۔
صرف دو بائی 2.5 میٹر کی پیمائش کرنے والے اس خلائی جہاز میں ایک پے لوڈ ہے جس میں متحدہ عرب امارات کا بنایا ہوا 10 کلو وزنی روور بھی شامل ہے۔ خلیجی ملک خلائی دوڑ میں نووارد ہے لیکن اس نے پچھلے سال مریخ کے مدار میں تحقیقات بھیجی تھیں۔ اگر راشد نامی روور کامیابی سے لینڈ کرتا ہے تو یہ عرب دنیا کا پہلا چاند مشن ہوگا۔
متحدہ عرب امارات کے محمد بن راشد خلائی مرکز نے کہا کہ زمینی کنٹرول سے خلائی جہاز سے سگنل کامیابی سے موصول ہوا ہے۔