کویت اردو نیوز 14 دسمبر: خبر رساں ادارے روئٹرز کی خبر کے مطابق، نیوزی لینڈ کے باشندوں کی آئندہ نسلوں پر تمباکو خریدنے پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔
ان قوانین میں 1 جنوری 2009 کے بعد پیدا ہونے والے کسی بھی فرد پر تمباکو کی فروخت پر پابندی شامل ہے، جس پر نیوزی لینڈ 150,000 ڈالر (95,910 امریکی ڈالر) تک جرمانہ ہو سکتا ہے جبکہ یہ پابندی اس شخص کی زندگی تک برقرار رہے گی۔
ڈاکٹر عائشہ فیرل، نائب وزیر صحت نے ایک بیان میں کہا کہ "قانون سازی سگریٹ میں نیکوٹین کی اجازت کی مقدار کو بھی کم کرتی ہے اور تمباکو فروخت کرنے والے خوردہ فروشوں کی تعداد کو 90 فیصد تک کم کرتی ہے”۔ "یہ قانون سازی سگریٹ نوشی سے پاک مستقبل کی طرف پیش رفت کو تیز کرتی ہے” ۔
جو کہ منگل کو پارلیمنٹ کی جانب سے منظور کیے گئے نئے انسداد تمباکو نوشی قوانین کے ایک حصے کے طور پر دنیا کے سخت ترین قوانین میں سے ایک ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ "اس قانون کی مدد سے "ہزاروں لوگ طویل اور صحت مند زندگی گزاریں گے اور تمباکو نوشی سے پیدا ہونے والی بیماریوں جیسے کینسر کی کئی اقسام، دل کے دورے، فالج اور ان کے علاج کی ضرورت کو ختم کرنے کے نتیجے میں صحت کا نظام تقریباً پانچ بلین ڈالر کی بچت سے بہتر ہوگا”۔
تمباکو فروخت کرنے کے مجاز خوردہ فروشوں کی تعداد 2023 کے آخر تک 6000 سے کم ہو کر 600 تک رہ جائے گی۔