کویت اردو نیوز 15دسمبر: بھارتی ریاست بہار میں زہریلی شراب پینے سے 31 افراد ہلاک جبکہ بیشتر کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شراب نوشی سے مرنے والے بیشتر افراد کا تعلق ریاست بہار کے ضلع سارنگ کے دو الگ الگ گاؤں سے ہے، ذرائع کے مطابق شراب پینے والوں نے ابتدائی طور پر الٹیاں شروع کر دیں۔بھارتی میڈیا نے نے بتایا کہ 3 افراد اسپتال جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے جب کہ دیگر اموات کل اور آج ہوئی ہے۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق شراب سے متاثر بیشتر افراد کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے، شراب نوشی کے بعد ہسپتال میں زیر علاج متاثراہ افراد کی بینائی بھی متاثر ہوئی ہے۔
انٹرنیشنل اسپرٹس اینڈ وائن ایسوسی ایشن آف انڈیا کے مطابق بھارت میں ہر سال تقریباً پانچ بلین لیٹر شراب پی جاتی ہے، جس میں سے تقریباً 40 فیصد غیر قانونی طور پر تیار کی جاتی ہے۔
پولیس کے مطابق غیر قانونی طور پر شراب فرخت کرنے والوں کے خلاف آپریشن جاری ہے اس سلسلے میں مشتبہ افراد کو حراست می بھی لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کے واقعات عام ہیں اور گزشتہ برس ریاست پنجاب میں ایک تقریب میں شراب پینے سے 102 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔