کویت اردو نیوز 25دسمبر: کیا سگنل توڑنے پر جرمانہ بڑھا کر 6 ہزار ریال کر دیا گیا ہے؟ اس حوالے سے سعودی محکمہ ٹریفک کی جانب سے اہم وضاحت جاری کی گئی ہے۔
سعودی محکمہ ٹریفک کے مطابق سگنل توڑنے پر جرمانہ 3 ہزار ریال سے بڑھا کر 6 ہزار ریال کر دیا گیا ہے۔ محکمے کا کہنا ہے کہ 2018 میں نافذ ہونے والے ٹریفک قوانین کے مطابق عام حالات میں
ٹریفک جرمانے نچلی سطح پر عائد کیے جاتے ہیں تاہم بعض حالات میں جرمانے اعلیٰ سطح پر عائد کیے جائیں گے تاہم یہ فیصلہ انتظامیہ کی صوابدید پر ہے۔
ٹریفک قوانین کی شق نمبر 6 میں کہا گیا ہے کہ سگنل توڑنے، اسکول بس کراس کرنے، ٹریفک سنگل کو خراب کرنے اور تفتیشی مراکز میں نہ رکنے پر 3000 سے 6000 ہزار ریال تک جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔
ایسا ہی جرمانہ گاڑی میں ایسی شرائط یا اشیاء کے استعمال پر عائد کیا جا سکتا ہے جن کی اجازت نہیں ہے، یا عوامی شائستگی کے خلاف اسٹیکر چسپاں کرنے یا مخالف سمت میں گاڑی چلانے یا عوامی شاہراہ پر دوڑ لگانے پر بھی عائد کیا جا سکتا ہے۔
گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث جاری تھی کہ محکمہ ٹریفک نے سنگل توڑنے پر جرمانہ بڑھا کر 6000 ریال کر دیا ہے۔