کویت اردو نیوز 28 دسمبر: تمام والدین کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ ان کی اولاد ان کے خو ابوں کو پورا کرے، ایسے ہی ایک بیٹے سے متعلق پوسٹ ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
سوشل میڈیا پر مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے صارف عامر راشد وانی کی شیئر کی گئی پوسٹ زیر گردش ہے جس میں ایک فرمانبردار بیٹے کے ماں کے خواب کو پورا کرنے کیلئے پہلے
پائلٹ اور پھر اپنے ہی جہاز پر ماں کو خانہ کعبہ یعنی مکہ شہر لے جانے کا خواب پورا کرنے کا ذکر ہے۔ٹوئٹر صارف عامر راشد وانی نے 2 تصاویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ ‘میری ماں نے اسکول کے دور میں میرے لیے ایک کارڈ لکھا جسے انہوں نے میرے سینے پر لگایا۔
انہوں نے ٹوئٹ میں آگے یہ بھی لکھا کہ ‘میری ماں مجھے کہا کرتی تھیں کہ جب تم پائلٹ بن جاؤ گے تو مجھے اپنے جہاز میں مکہ لے جانا۔
عامر راشد نے مزید لکھا کہ آج میری ماں مکہ جانے والے مسافروں میں سے ایک ہیں اور میں اسی جہاز کا پائلٹ ہوں۔اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پائلٹ کو اپنی والدہ کا خواب پورا کرنے پر خوب سراہا جارہا ہے عامر راشد وانی کی ٹوئٹ کو اب تک 23 ہزار سے زیادہ لائکس مل چکے ہیں جبکہ پوسٹ پر تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
https://twitter.com/AmirRashidWani/status/1607261439940792321?s=20&t=I_-8x3owPGq6l1d1oEDdMg
اس کے بعد انہوں نے اپنے والدین کی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہیں پہلی بار ہوائی جہاز کے کاک پٹ میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹیج میں پائلٹ کی ماں کو کافی دیر تک رکتے اور ویڈیو کے دوران مختلف لمحات پر اونچی آواز میں ہنستے ہوئے بھی دکھایا گیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ کاک پٹ کے اندر بیٹھے ہوئے اپنی تصاویر بھی دکھائیں۔