کویت اردو نیوز 02 جنوری: بین الاقوامی پروازوں کے ذریعے پاکستان جانے والے 2 فیصد مسافروں کی اسکریننگ ملک کے بڑے ہوائی اڈوں پر شروع کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی حکام نے اعلان کیا کہ پاکستان کے ہوائی اڈوں پر پہنچنے والے بین الاقوامی مسافروں کو کوویڈ 19 کے لیے بے ترتیب ٹیسٹنگ سے گزرنا پڑے گا۔
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ٹویٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ خطے میں کوویڈ 19 کی صورتحال کے پیش نظر بین الاقوامی پروازوں کے ذریعے پاکستان آنے والی کل تعداد کے 2 فیصد مسافروں کی اسکریننگ ملک کے بڑے ہوائی اڈوں پر شروع ہو گئی ہے تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ اسکریننگ کن کن ہوائی اڈوں پر کی جارہی ہے۔
بین الاقوامی پروازوں کے ذریعے پاکستان آنے والے 2 فیصد مسافروں کی سکریننگ ملک کے بڑے ہوائی اڈوں پر شروع ہو گئی ہے۔ جہاں ضرورت پڑنے پر RAT اور PCR ٹیسٹ بھی کرائے جا رہے ہیں”۔ اتھارٹی نے مسافروں پر زور دیا کہ وہ ہوائی اڈے پر اپنے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کو اپنے ہاتھ میں رکھیں۔
صحت کی صورتحال سے متعلق ذرائع نے بتایا کہ کویت میں کورونا کی صورتحال فی الحال بہتر ہے حالانکہ عالمی سطح پر انفیکشن میں اضافے کے درمیان چین اور دیگر ممالک میں کورونا وائرس کے باعث حالات بدستور خراب ہوتے جا رہے ہیں۔