کویت اردو نیوز 05 جنوری: موسمیات کے قومی مرکز (این سی ایم) کی ایک رپورٹ کے مطابق، جمعرات سے سعودی عرب کے متعدد علاقوں میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہونا شروع ہو جائے گی۔
سعودی پریس ایجنسی نے این سی ایم کے ایک بیان کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ تبوک، الجوف، حائل اور شمالی سرحدوں کے علاقوں میں درجہ حرارت پانچ سے صفر ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کا امکان ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی اشارہ کیا گیا ہے کہ ریاض، القاسم اور مشرقی صوبے کے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت پانچ سے نو ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا۔
مملکت کے کئی علاقوں بالخصوص مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور الباحہ کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور ژالہ باری ہوگی۔ مملکت کے کچھ علاقوں میں طوفانی بارش اور اولوں کے ساتھ درجہ حرارت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔