کویت اردو نیوز 17جنوری: سعودی محکمہ پاسپورٹ نے غیر قانونی تارکین کو روزگار فراہم کرنے والے نجی ادارے اور کمپنوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ قوانین کی خلاف ورزی نہ کریں۔
محکمہ پاسپورٹ نے تنبیہ کی ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر کی جو کمپنی یا ادارہ ملازمت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے تارکین کو روزگار فراہم کریں گے یا
اپنی زیر کفالت ملازمین کو نجی کاروبار کا موقع دیں گے، کسی اور کے یہاں ملازمت کی اجازت دیں گے یا کسی اور کے ملازمین کو اپنے یہاں روزگار فراہم کریں گے ان پر فی کس ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا۔
مزید یہ کہ ان کمپنیوں کو 5 برس تک افرادی قوت کی درآمد کی اجازت نہیں ہوگی، اور ادارے کے ڈائریکٹر کو ایک برس تک قید کی سزا دی جائے گی، اگر ڈائریکٹر غیر ملکی ہوگا تو سزا کاٹنے کے بعد اسے مملکت سے بے دخل کر دیا جائے گا۔
محکمہ پاسپورٹ نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ تمام شہریوں اور تارکین وطن سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ قوانین کی پاسداری کریں اور اگر اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ان کے علم میں آئیں تو پہلی فرصت میں ان کے خلاف رپورٹ کریں۔