کویت اردو نیوز 18 جنوری: روزنامہ القبس کی رپورٹ کے مطابق پبلک اتھارٹی فار روڈز اینڈ ٹرانسپورٹیشن (PART) نے شوائخ پورٹ کی طرف جانے والے الغزالی روڈ کو دس دنوں کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا۔
اتھارٹی نے کہا کہ یہ بندش جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر کی گئی ہے جبکہ سڑک کو 26 جنوری کو دوبارہ کھول دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بندش کی مدت رات 1:00 بجے سے صبح 5:00 بجے تک ہو گی تاہم اتھارٹی کے بیان میں بندش کی وجہ نہیں بتائی گئی لیکن ملک میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے سڑکوں کو پہنچنے والے نقصان کے پیش نظر اتھارٹی کئی دنوں سے سڑک کی دیکھ بھال کا کام کر رہی ہے اور غزالی روڈ پر سکستھ رنگ روڈ کی طرف بجری سے فلنگ اور اسفالٹ پھیلا رہی ہے۔
Related posts:
کویت: ائیر لائنز کویت ائیر پورٹ کی منظوری کی منتظر
کویت میں کورونا کیسوں کی اپڈیٹ لسٹ
اقاموں کہ تجدید کا عمل شروع ہو گیا۔
کویت: 197000 مسافر کویت سے روانہ ہوئے جبکہ 135000 کویت پہنچے
کویتی خواتین کے غیر کویتی بچوں کو براہ راست نوکریاں دینے کا فیصلہ
کویت: 66 ہزار غیرملکیوں کے ڈرائیونگ لائسنس منسوخ
کویت: 478 نئے کورونا مریض اور 03 اموات
کویتی شہریوں اور غیرملکیوں کی ماہانہ تنخواہوں میں کتنا فرق ہے تفصیلات جاری