جمعہ, فروری 3, 2023
  • Login
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Kuwait News Urdu
No Result
View All Result
Home کویت

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی، کویت نے سویڈش مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

Hamayun by Hamayun
in کویت, کویت سٹی
Reading Time: 1 min read
A A
0
سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی، کویت نے سویڈش مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کویت اردو نیوز 23 جنوری: سویڈن کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کے ردعمل میں کویت میں موجود کوآپریٹو سوسائٹیز (جمعیہ) نے سویڈش مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

ایک انتہا پسند نے سویڈن کے دارالحکومت “سٹاک ہوم” میں ترکی کے سفارت خانے کی عمارت کے سامنے قرآن پاک کا نسخہ نذر آتش کر دیا۔

کویت کے علاقوں غرناطہ، الخالدیہ اور ہادیہ کی جمعیہ نے سویڈن سے آنے والی اشیا کے بائیکاٹ کے لیے ایک جامع مہم شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ “ہماری اسلامی مقدسات کی حفاظت اور اللہ تعالیٰ کی کتاب کی حمایت میں لاپرواہی کا مظاہرہ کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔”

مزیدخبریں

کویت نے کوویڈ19 کی نئی ڈوز لگانے کی مہم کا آغاز کردیا

کویت: ریگستان سے ریت چوری کرنے کے جرم میں 3 ٹرک ڈرائیور گرفتار

نامعلوم سمت سے آنے والی گولی نے 3 سالہ معصوم کویتی بچے کی زندگی بدل دی

دوسری جانب کویت کے وزیر خارجہ شیخ سالم عبداللہ الجابر الصباح نے ہفتے کے روز سٹاک ہوم میں ترک سفارت خانے کے سامنے سویڈش سیاست دان کی جانب سے

قرآن پاک کے نسخے کو نذر آتش کرنے کی اجازت دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس عمل سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں کیونکہ یہ ایک سنگین نوعیت کا عمل ہے۔

انہوں نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ایسی ناقابل قبول کارروائیوں کو روک کر اور ہر قسم کی نفرت اور انتہا پسندی کی مذمت کرتے ہوئے ذمہ داری کا مظاہرہ کرے اور قصورواروں کو احتساب کے کٹہرے میں لائے۔

انہوں نے سیاست اور مذہب میں فرق کرنے، لوگوں کے درمیان مکالمے، رواداری اور پرامن بقائے باہمی کی اقدار کو فروغ دینے اور تمام الہامی مذاہب کی توہین کی کسی بھی شکل کو روکنے پر بھی زور دیا۔

یاد رہے کہ سویڈن میں بھی انتہائی دائیں بازو گروپ کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے اعلان پر جاری ہنگاموں میں شدت آ گئی ہے۔ سویڈن میں احتجاج کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب انتہائی دائیں بازو کے انتہا پسند ڈینش نژاد سوئیڈش سیاست دان ریسمس پلودن کی جانب سے قرآن مجید کے نسخے نذر آتش کرنے کا اعلان کیا گیا۔ اس سے قبل اسلام مخالف ریلیاں بھی نکالی گئی تھیں۔

ShareTweetSend
Hamayun

Hamayun

Related Posts

کویت نے کوویڈ19 کی نئی ڈوز لگانے کی مہم کا آغاز کردیا

کویت نے کوویڈ19 کی نئی ڈوز لگانے کی مہم کا آغاز کردیا

19 منٹ ago

کویت اردو نیوز 03 فروری: کویت کی وزارت صحت نے کوویڈ19 کے خلاف دو طرفہ ویکسی نیشن مہم کا آغاز...

کویت: ریگستان سے ریت چوری کرنے کے جرم میں 3 ٹرک ڈرائیور گرفتار

کویت: ریگستان سے ریت چوری کرنے کے جرم میں 3 ٹرک ڈرائیور گرفتار

7 گھنٹے ago

کویت اردو نیوز 03 فروری: کویت کے پہلے نائب وزیراعظم، وزیر داخلہ اور قائم مقام وزیر دفاع شیخ طلال الخالد...

نامعلوم سمت سے آنے والی گولی نے 3 سالہ معصوم کویتی بچے کی زندگی بدل دی

نامعلوم سمت سے آنے والی گولی نے 3 سالہ معصوم کویتی بچے کی زندگی بدل دی

1 دن ago

کویت اردو نیوز 02 فروری: کویت میں ابن سینا اسپتال کے نیورو سرجن ڈاکٹر حماد جبر العنیزی، جنہوں نے تین...

کویت کا اردن سے نیا نرسنگ سٹاف لانے کی فیصلہ

کویت کا اردن سے نیا نرسنگ سٹاف لانے کی فیصلہ

1 دن ago

کویت اردو نیوز 02 فروری: کویتی وزارت صحت میں نرسنگ سروسز ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر، ڈاکٹر ایمان العوادی نے، وزارت کی...

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

گزشتہ 24 گھنٹوں

No Content Available

کویت نے کوویڈ19 کی نئی ڈوز لگانے کی مہم کا آغاز کردیا

فروری 3, 2023
کویت نے کوویڈ19 کی نئی ڈوز لگانے کی مہم کا آغاز کردیا
صحت

کویت اردو نیوز 03 فروری: کویت کی وزارت صحت نے کوویڈ19 کے خلاف دو طرفہ ویکسی نیشن مہم کا آغاز...

Read more

کمرہ امتحان میں 500 لڑکیاں دیکھ کر 17 سالہ شرمیلا نوجوان بے ہوش ہو گیا

فروری 3, 2023
کمرہ امتحان میں 500 لڑکیاں دیکھ کر 17 سالہ شرمیلا نوجوان بے ہوش ہو گیا
دلچسپ و عجیب

کویت اردو نیوز 03 فروری: مشکلات ایک سے 500 ہو گئیں جب ایک 17 سالہ بھارتی شرمیلا شنکر نامی نوجوان...

Read more

ہزاروں ڈالر کمانے کے دعویدار امریکی جوڑے نے مرغیاں کرائے پر دینے کا انوکھا کاروبار شروع کردیا

فروری 3, 2023
ہزاروں ڈالر کمانے کے دعویدار امریکی جوڑے نے مرغیاں کرائے پر دینے کا انوکھا کاروبار شروع کردیا
دلچسپ و عجیب

کویت اردو نیوز 03 فروری: امریکہ بھر میں سپلائی میں کمی کی وجہ سے انڈوں کی قیمت میں ہوشربا اضافے...

Read more

کویت: ریگستان سے ریت چوری کرنے کے جرم میں 3 ٹرک ڈرائیور گرفتار

فروری 3, 2023
کویت: ریگستان سے ریت چوری کرنے کے جرم میں 3 ٹرک ڈرائیور گرفتار
کرائم

کویت اردو نیوز 03 فروری: کویت کے پہلے نائب وزیراعظم، وزیر داخلہ اور قائم مقام وزیر دفاع شیخ طلال الخالد...

Read more
Kuwait News Urdu

کویت اور دنیا بھر کے اردو صارفین کے لئے آن لائن غیر سیاسی اردو نیوز پورٹل

کویت نے کوویڈ19 کی نئی ڈوز لگانے کی مہم کا آغاز کردیا

کویت نے کوویڈ19 کی نئی ڈوز لگانے کی مہم کا آغاز کردیا

فروری 3, 2023
کمرہ امتحان میں 500 لڑکیاں دیکھ کر 17 سالہ شرمیلا نوجوان بے ہوش ہو گیا

کمرہ امتحان میں 500 لڑکیاں دیکھ کر 17 سالہ شرمیلا نوجوان بے ہوش ہو گیا

فروری 3, 2023
دبئی ایئرپورٹ نے مسافروں کے لیے 24 گھنٹے کا نیا گیمنگ لاؤنج کھول دیا

دبئی ایئرپورٹ نے مسافروں کے لیے 24 گھنٹے کا نیا گیمنگ لاؤنج کھول دیا

دسمبر 28, 2022

کویت اردو نیوز 28دسمبر: گیم اسپیس میں خوش آمدید، دبئی ایئرپورٹ پر اوبر-کول گیمنگ لاؤنج جو گزشتہ ماہ کھلا ہے،یہ...

دبئی کا یہ بازار موسم سرما میں نہایت موزوں ڈیلز آفر کر رہا ہے

دبئی کا یہ بازار موسم سرما میں نہایت موزوں ڈیلز آفر کر رہا ہے

دسمبر 17, 2022

کویت اردو نیوز 17دسمبر: شہر بھر کے درجہ حرارت میں موسم سرما کی ترتیب کے ساتھ مسلسل گرتا جا رہا...

  • About Us
  • Contact Us
  • Cookie Policy
  • Copyrights
  • Corrections Policy
  • Ethics Policy
  • Fact-Checking Policy
  • Our Team
  • Ownership, Funding, and Advertising Policy
  • ہوم پیج

کاپی راٹ © 2021

No Result
View All Result
  • کویت
    • کویت سٹی
    • کرائم
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
  • پاکستان
  • دنیا
  • صحت
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • متفرق

کاپی راٹ © 2021

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist