کویت سٹی 25 جولائی: روزنامہ عرب ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن کی عمومی انتظامیہ نے گزشتہ روز تصدیق کی کہ کوڈ 19 وائرس کے لئے پی سی آر ٹیسٹ لینے اور ٹیسٹ کی قیمت کا تعین کرنے کے لئے لیبارٹریوں کی منظوری اور لائسنسنگ وزارت صحت کی ذمہ داری ہے۔
ڈی جی سی اے نے اس حوالے سے ایک بیان میں کہا کہ "ہم کویت میں بہت ساری منظور شدہ لیبارٹریوں کا خیرمقدم کرتے ہیں جو ان مسافروں کو PCR ٹیسٹ کی سہولت فراہم کریں گی۔” انہوں نے مزید کہا کہ "ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ پی سی آر ٹیسٹ کا سرٹیفکیٹ صرف ان ہوائی اڈوں کے لئے ضروری ہے جن کو اس سرٹیفکیٹ کی ضرورت ہے جبکہ تمام ائیرپورٹس کو پی سی آر ٹیسٹ مطلوب نہیں ہر ائیرپورٹ کا طریقہ کار دوسرے سے مختلف ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ٹکٹوں کے ضائع ہونے کا ڈر ختم
ڈی جی سی اے نے بیان میں مزید کہا کہ "ہم تجویز کرتے ہیں کہ متعلقہ ملک کا سفر کرنے سے پہلے اور ٹکٹ خریدنے سے قبل مسافر ایئر پورٹ یا ٹورزم اینڈ ٹریول بیورو سے ہوائی اڈے پر لاگو ہونے والے طریقہ کار کے بارے میں پوچھ گچھ کریں کیونکہ ہر ملک کے ہوائی اڈوں پر طریقہ کار ایک دوسرے سے مختلف ہے جو وقتا فوقتا اپ ڈیٹ ہوتا رہتا ہے۔