کویت اردو نیوز10فروری: متحدہ عرب امارات کی ائیرلائن فلائی دبئی نے انٹرنیشنل روٹس پر نئی پروازوں کے افتتاح کے تناظر میں رعایتی ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فلائی دبئی اپنے انٹرنیشنل روٹس میں شامل کئی ممالک کے لیے رعایتی ٹکٹوں کی پیشکش کر رہی ہے۔کم سے کم ٹکٹ کی پیشکش 11 سو 45 درہم سے ہوگی۔
بکنگ 14 فروری تک کرائی جا سکتی ہے اور سفر کی سہولت 30 مئی 2023 تک مہیا ہوگی۔اس کے علاوہ پیشگی بکنگ کروانے کی صورت میں رعایتی ٹکٹ دستیاب ہوں گے۔
جارجیا کے شہر تبلیسی کے لیے ٹورسٹ کلاس کا ٹکٹ 12 سو 50 اور بزنس کلاس کا ٹکٹ 6 ہزار 997 درہم سے شروع ہوگا، علاوہ ازیں بوسنیا کے شہر سرائیوو کے لیے ٹورسٹ کلاس کا ٹکٹ 23 سو 30 درہم اور بزنس کلاس کا ٹکٹ 10 ہزار درہم سے شروع ہوگا۔
فلائی دبئی کی جانب سے مزید وضاحت کی گئی کہ آرمینیا کے یریوان شہر کے لیے ٹورسٹ کلاس کا ٹکٹ 11 سو 45 درہم اور بزنس کلاس کا ٹکٹ 3 ہزار 747 درہم سے شروع ہوگا۔
فلائی دبئی نے تھائی لینڈ، سربیا، آسٹریا اور اٹلی کے شہروں کے لیے بھی رعایتی ٹکٹوں کا اعلان کیا ہے۔