کویت سٹی 27 جولائی: روزنامہ السیاسیہ کی رپورٹ کے مطابق اساتذہ کو تنخواہیں دینے سے انکار کرنے پر وزارت تعلیم کی 6 اسکولوں کے خلاف کارروائی۔
تفصیلات کے مطابق وزارت تعلیم نے مختلف طریقہ نظام کے ذریعے تعلیم دینے والے 6 اسکولوں کے خلاف کارروائی کی کیونکہ ان 6 اسکولوں نے اپنے اساتذہ کو تنخواہیں دینے سے انکار کردیا تھا۔
تعلیمی ذرائع نے روزنامہ کو بتایا کہ چھ میں سے پانچ اسکولوں نے اپنی غلطی کا اعتراف کیا اور تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کا وعدہ کیا جبکہ چھٹے اسکول کے لائسنس کو منسوخ کئے جانے کا فیصلہ وزارت تعلیم کی طرف سے متوقع ہے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ پانچ پرائیویٹ اسکولوں کے مالکان اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹ گئے اور اساتذہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے بھاگ دوڑ شروع کردی اور اس جرم کو دوبارہ نہ دہرانے کا وعدہ بھی کیا۔ یہ معاملہ اسوقت سامنے آیا جب پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت نے ان اسکولوں سے ہونے والی خلاف ورزیوں پر غور کیا اور ہدایات جاری کیں کہ اگر ان اسکولوں نے اپنے اساتذہ کی تنخواہوں کی ادائیگی نہ کی تو انکے خلاف کاروائی کی جائے گی اور ان اسکولوں کی فائلوں کو بند کردیا جائے گا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: PCR ٹیسٹ کی فیس میں کمی متوقع
ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ نجی اسکولوں کے ملازمین کو درپیش پریشانیوں پر غور کیا جارہا ہے اور کوئی بھی قدم اٹھانے سے پہلے حل پیش کیا جاتا ہے لیکن ساتھ ہی یہ بھی واضح رہے کہ جو لوگ قوانین کی پابندی نہیں کرتے ہیں انہیں جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ "نجی اسکولوں میں کارکنوں کی شکایات کی تصدیق کے لئے معیارات موجود ہیں جن میں معاہدے کی کاپی بھی شامل ہے اور یہ ثبوت بھی ضروری ہے کہ اساتذہ کے بینک اکاؤنٹس میں پچھلی تنخواہیں جمع کروائی گئی ہیں۔