کویت سٹی 28 جولائی: ڈائریکٹریٹ جنرل آف سول ایویئشن نے ٹریول ایجنسیوں کے لئے نیا سرکلر جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹریٹ جنرل نے ایک نیا سرکلر جاری کیا جس میں ٹریول ایجنسیوں کو ہر ٹکٹ کی رقم کی واپس ادائیگی کرتے ہوئے سروس چارجز کے طور پر 10 دینار کٹوتی کی اجازت دی گئی ہے۔
اس سے پہلے جاری کئے گئے سرکلر میں انتظامیہ نے کویت میں کام کرنے والی تمام ایئر لائنز ، سفری اور سیاحتی ایجنسیوں کو ان صارفین جن کے سفری ٹکٹ 14 مارچ سے 31 جولائی کے دوران منسوخ کردیئے گئے تھے انکی ٹکٹوں کی رقم، ہوٹل ریزرویشن اور دیگر سیاحت کی خدمات واپس کرنے کے لئے پالیسیاں اپنانے کا پابند کیا تھا۔
ائیرلائنز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ 30 ستمبر سے پہلے بغیر کسی کٹوتی کے صارفین کو واجب الادا واپس کریں تاہم 10 دینار سروس چارجز کی کٹوتی کرسکتے ہیں۔