پیر, مارچ 20, 2023
  • Login
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Kuwait News Urdu
No Result
View All Result
Home کالمز

دنیا میں آنے کا مقصد

Hamayun by Hamayun
in کالمز
Reading Time: 2 mins read
A A
0
دنیا میں آنے کا مقصد
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اللہ رب العزت نے دنیا میں ہمیں کھانے لیے نہیں بھیجا بلکہ کمانے کے لیے بھیجا ہے۔ دنیا کمانےکی جگہ ہے اور جنت کھانے کی جگہ ہے۔ دنیا مشقت کی جگہ ہے اور آخرت آرام کی جگہ ہے۔

حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات گرامی وہ شخصیت ہیں جن کے صدقے اللہ تعالیٰ نے پوری کائنات کو وجود دیا ہے۔ غزوہ خندق کے موقع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ساتھ خندق کھود رہے تھے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی زبان سے یہ جملے ارشاد فرمارہے تھے:

اللَّهُمَّ لَا عَيْشَ إِلَّا عَيْشُ الْآخِرَهْ۔۔۔ فَاغْفِرْ لِلْأَنْصَارِ وَالْمُهَاجِرَهْ

مزیدخبریں

دل اللّٰہ کا گھر

دعا قبول نہ ہونے کی وجوہات

دعا کی قبولیت کے 3 اوقات

(صحیح البخاری رقم الحدیث 6414)

اے اللہ! میرے انصارومہاجرین کی مغفرت فرما اور ساتھ یہ تسلی بھی دے رہےتھے کہ عیش کی زندگی تو آخرت کی ہے نہ کہ دنیا کی۔

جب یہ بات انسان کے ذہن میں بیٹھ جائے تو انسان کے لیے شریعت پر عمل آسان ہوجاتا ہے۔ دیکھیں ایک کالج کا لڑکا ہے جو کہ بالکل نہیں پڑھتا ،مگر بعض اوقات وہ رات دو دو بجے تک جاگ کر پڑھتا ہے۔ کہتا ہے کہ کل میرا امتحان ہے۔ اسے پتہ ہے اب محنت کروں گا تو پاس ہوں گا۔ پاس ہوں گا تو نوکری ملے گی۔ تواس کو نوکری کا علم ہے اس لیے رات کو جاگتا ہے۔ ہمیں رات کے جاگنے پر کیا ملے گا؟ اس کا علم نہیں ہے۔ دنیا کے لوگوں کو علم ہے کہ محنت کریں گے تو کچھ حاصل ہوگا مگر ہم کو علم نہیں کہ ہم محنت کریں گے تو ہماری آخرت بنے گی۔

ہماری زندگی بہت تھوڑی ہے اور ایک بار ملی ہے بار بار نہیں ملتی تو اس میں جتنی محنت ہوسکتی ہے کریں، کیونکہ ہمارا تعلق نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات مبارکہ کے ساتھ ہے اور حضورصلی اللہ علیہ وسلم کسی ایک علاقے کے لیے نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے تشریف لائے ہیں۔

اب ہم پوری دنیا میں شاید نہ جاسکیں لیکن پوری دنیا سامنے تو رکھنی چاہیے،کیونکہ جتنا ہمارا جذبہ ہوگا اور محنت ہوگی اسی کی نسبت اللہ تبارک وتعالی کی مدد اترے گی۔ تو میں گزارش کررہا ہوں کہ ہم دنیا میں کام کے لیے آئے ہیں۔ کام ہی ہمارا مزاج بن جائے۔ آپ کسی طالب علم سے پوچھتے ہیں کلاس میں کیوں نہیں آئے؟ وہ کہتا ہے مجھے نزلہ ہے،کوئی کہتا ہے میرے سر میں درد ہے اور اگر مزدور کو نزلہ یا سر کا درد ہو تو وہ کام پر آتا ہے کیونکہ وہ سمجھتا ہے کہ میں جاؤں گا، کام کروں گا تو کچھ ملے گا۔ تو وہ کام کرتا ہے اور ہم کام میں سستی کرتے ہیں۔ یاد رکھیں یہ کام دنیا میں چل جاتاہے مگر آخرت میں یہ معاملہ نہیں چلتا۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:

وَأَنْ لَيْسَ لِلْإِنْسَانِ إِلَّا مَا سَعَى

( النجم:39)

جو کیا ہوگا وہی ملنا ہے، وہی آگے جاکر وصول ہوگا۔

آج ہم نے سمجھ رکھا ہے کہ گناہوں سے بچنا بہت مشکل ہے حالانکہ گناہ سے بچنا بہت آسان ہے۔ اللہ تعالیٰ مشکل احکام بندے کو دیتے ہی نہیں، اللہ وہی حکم دیتے ہیں جو بندے کے بس میں ہو۔

لَا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا

(البقرۃ:286)

حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ ارشاد فرماتے ہیں کہ اگر آدمی زنا کرنے لیے عورت پر بیٹھ چکا ہو تو اس وقت بھی حکم ہے کہ پیچھے ہٹ جاؤ۔ اگر کسی بندے کے بس میں نہ ہوتا تو اللہ حکم ہی نہ دیتے۔ معلوم ہوا کہ ایسی حالت میں بھی بچنا بندہ کے اختیار میں ہے۔ جب اللہ دل میں آجاتا ہے تو بندہ گناہ سے بچنے کے راستے تلاش کرتا ہے۔ انسان کوشش کرتا ہے تو اللہ تعالی اسے گناہوں سے بچا ہی دیتے ہیں۔ آپ محنت کرکے تو دیکھیں، اللہ یوں نوازتا ہے کہ بندہ سوچ بھی نہیں سکتا۔ آپ گناہوں سےبچنے کا ارادہ کریں خدا کی قسم اللہ گناہوں سے بچنے کے اسباب دے گا۔ اللہ رب العزت بہت کریم ذات ہے۔ اللہ تعالیٰ بندہ کو محروم نہیں کرتے بس کبھی ہماری محنت صحیح نہیں ہوتی۔

اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں

لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ فِي كَبَدٍ

(البلد:4)

ہم نے انسان کو مشقت میں پیدا کیا۔

کبھی لوگ کہتے ہیں کہ مدرسہ ہے اسباب نہیں ،میں نوکری کرتا ہوں گزارہ نہیں چلتا۔ تو میں کہتا ہوں کیوں نہیں چلتا؟ آپ اخراجات تھوڑے کنٹرول تو کریں۔ دنیا تو کمانے کی جگہ ہے کھانے کی جگہ تھوڑا ہی ہے۔حرام کھانے کو چھوڑیں اور حلال کی چٹنی کھائیں، حرام کے مرغ چھوڑیں حلال کی دال کھائیں۔ اگر یہ بھی نہ ہوسکے تو روزہ رکھیں، مگر طے کریں کہ میں نے گناہ نہیں کرنا۔ کچھ عرصہ لگے گا اللہ تعالی پھر وسعت کے ساتھ دروازے کھول دیں گے۔ بندہ ہمت کرے تو اللہ اتنے اسباب عطاء فرماتے ہیں کہ بندہ سوچ بھی نہیں سکتا۔

ہم چاہتے ہیں کام کریں تکلیف نہ ہو، مصیبت نہ آئے اور مال ہی مال ہو۔ ہماری یہ خواہش ہوتی ہے کہ محنت نہ کریں لیکن پیسہ ہی پیسہ ہو۔ فرمایا نہیں خدا نے مشقت میں پیداکیا ہے ، تکلیفیں تو آنی ہیں۔ ہاں کبھی اگر راحت مل جائے تو اس پر تو بندے کو غور کرنا چاہیے لیکن مشقت ملے تو یہ مزاج دنیا ہے اس میں کیا تعجب کرنے کی ضرورت ہے، مشقت میں آدمی کو پریشان نہیں ہونا چاہیے بلکہ اللہ تعالیٰ سے عافیت مانگنی چاہیے۔

میں ایک مثال دیتا ہوں کہ ایک مزدور روزانہ 8 گھنٹے کام کرے، مشقت کرے، اینٹیں اٹھائے تو بتائیں اسے پسینہ آنا چاہیے کہ نہیں؟ تو جو مزدور کہے میں نے 8 گھنٹے مزدوری کی ہے اور مجھے پسینہ نہیں آیا، تو مولانا کہیں گے : نئیں پتر تو کسی حکیم نوں چیک کرا (نہیں بیٹے آپ کسی حکیم کو چیک کرائیں) پسینہ نہ آئے یہ عیب ہے، خوبی نہیں ہے۔

یہ باتیں اس لیے کہہ رہا ہوں کہ ایک مولانا جو بہت جسیم تھے فرمانے لگے: اللہ کا شکر ہے 10سال سے کوئی بیماری نہیں آئی۔ میں نے کہا آپ کسی خانقاہ سے رابطہ کریں۔کہیں آپ گناہ میں ملوث تو نہیں ہیں،کہ اللہ نے ڈھیل دے رکھی ہے۔ جب آدمی بیمار ہی نہ ہو تو جری ہوکر گناہ کرتاہے اور تھوڑی سی بیماری آجائے تو سارے پچھلے گناہ یاد آجاتے ہیں اور ایک ایک کو یاد کرکے معافی مانگتا ہے اور جب آدمی کسی نیکی کا واسطہ دیتا ہے تو اللہ تعالی آسانی فرماتے ہیں۔

وَمَنْ يَتَّقِ اللَّهَ يَجْعَلْ لَهُ مَخْرَجًا

جو شخص اللہ سے ڈرتا ہے اللہ اس کے لیے آسانی فرما دیتے ہیں (دنیا میں مشقت ہویہ عیب نہیں، دنیا مشقت نہ ہو یہ عیب ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :

أَشَدُّ الناس بَلاَءً الأَنْبِيَاءُ ثُمَّ الأَمْثَلُ فَالأَمْثَلُ

(مسند البزار ج 3ص349 رقم الحدیث1150)

فرمایا کہ دنیا میں سب سے زیادہ تکالیف انبیاء پر آتی ہیں پھر جو ان کے قریب ہیں ان پر۔ اماں عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میری حسرت ہوتی تھی کہ جب مروں تو مرتے وقت تکلیف نہ ہو لیکن جب میں نبی علیہ السلام کی تکلیف دیکھی تو یہ تمنا چھوڑ دی ہے۔ حضور علیہ السلام کی تکلیف کیسی تھی؟ روایات میں آتا ہے کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تکلیف بڑھی تو دو آدمیوں کے کندھوں کے سہارے آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد تشریف لاتے تھے اور ایک وقت ایسا بھی آیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پردہ اٹھا کر دیکھتے کہ جو جماعت میں نے تیار کی ہے وہ نماز پڑھ رہی ہے۔ جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی تیار کردہ جماعت نماز پڑھتی ہو گی تو آپ علیہ السلام کا دل کتنا ٹھنڈا ہوتا ہو گا کہ جو فوج میں نے تیار کی ہے اس کا رزلٹ اللہ مجھے دنیا میں اپنی آنکھوں سے دکھا رہا ہے۔

تو بات یہ ہے کہ دنیا میں مشقت اٹھانی پڑتی ہے۔ انسان گناہ نہ کرے اس کے لیے بھی مشقت اٹھانی پڑتی ہے۔بعض ساتھی کہتے ہیں دعا کریں کہ گناہ کو دل ہی نہ کرے۔میں کہتا ہوں کہ یہ دعا نہ کرو، یہ دعا کرو گے تو پھر کمال کون سا ہے؟؟ جون کا مہینہ ہو روزہ رکھو پیاس نہ لگے یہ کمال کون سا ہے ؟ کمال تو یہ ہے کہ مہینہ گرمی کا ہے، پیاس شدت سے لگتی ہے، ٹھنڈے پانی سے غسل کرتے ہیں، پانی منہ کے اندر نہیں جانے دیتے کیونکہ اللہ دیکھ رہا ہے یہ کمال ہے اور جب پیاس ہی نہ لگے تو یہ کون سا کمال ہے؟ گناہ کو دل کرے پھر بھی انسان گناہ نہ کرے یہ کمال ہے، دل ہی نہ کرے پھر گناہ نہ ہو یہ کون سا کمال ہے۔

ShareTweetSend
Hamayun

Hamayun

Related Posts

دل اللّٰہ کا گھر

دل اللّٰہ کا گھر

1 ہفتہ ago

کویت اردو نیوز : انسان کائنات میں خدا کا بہترین فن ہے۔ خدا نے خود کو انسانی فطرت میں بہترین...

دعا قبول نہ ہونے کی وجوہات

دعا قبول نہ ہونے کی وجوہات

2 ہفتے ago

کسی شخص نے امیر المومنین علی ؓ کے سامنے دعا قبول نہ ھونے کی شکایت کرتے ہوئے عرض کی: یا...

دعا کی قبولیت کے 3 اوقات

دعا کی قبولیت کے 3 اوقات

3 ہفتے ago

دعا کے معنی اللہ تعالیٰ سے مانگنے اور اس کی بارگاہ میں اپنا دامن پھیلانے کے ہیں دعا سے مشکلات...

شب برات اور چند غلط فہمیاں

شب برات اور چند غلط فہمیاں

3 ہفتے ago

کویت اردو نیوز.... اللہ رب العزت نے اپنا قرب حاصل کرنے کے لیے ہم بندوں کوپانچ وقت کی نمازوں کے...

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

گزشتہ 24 گھنٹوں

No Content Available
Kuwait News Urdu

کویت اور دنیا بھر کے اردو صارفین کے لئے آن لائن غیر سیاسی اردو نیوز پورٹل

کویت ٹریفک ڈیپارٹمنٹ نے جرمانہ عائد کرنے کا نیا نظام متعارف کرا دیا

مارچ 20, 2023
کویت ٹریفک ڈیپارٹمنٹ نے جرمانہ عائد کرنے کا نیا نظام متعارف کرا دیا
کویت

کویت اردو نیوز 20 مارچ: کویت کی جنرل ٹریفک ڈپارٹمنٹ کے آگہی کے شعبے میں کام کرنے والے افسر میجر...

Read more

امارات میں رمضان کا چاند کل دیکھا جائے گا

مارچ 20, 2023
امارات میں رمضان کا چاند کل دیکھا جائے گا
دنیا

کویت اردو نیوز 20مارچ: متحدہ عرب امارات کی تمام شرعی عدالتیں کل ہلال کا چاند تلاش کریں گی اور نظر...

Read more

سکھ علیحدگی پسندوں نے لندن بھارتی سفارتخانے پر خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا، ویڈیو وائرل

مارچ 20, 2023
سکھ علیحدگی پسندوں نے لندن بھارتی سفارتخانے پر خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا، ویڈیو وائرل
دنیا

کویت اردو نیوز 20 مارچ: سکھ نوجوانوں نے بھارتی ہائی کمیشن لندن سے بھارتی پرچم اتار دیا، جس کی ویڈیو...

Read more

پرائیویٹ ٹیکسیوں میں کام کرنا خلاف قانون ہے، سعودی ٹرانسپورٹ اتھارٹی

مارچ 20, 2023
پرائیویٹ ٹیکسیوں میں کام کرنا خلاف قانون ہے، سعودی ٹرانسپورٹ اتھارٹی
دنیا

کویت اردو نیوز 20مارچ: سعودی عرب میں ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی (TGA) کے مطابق نجی ٹیکسی چلانا قانون اور اس سے...

Read more
کویت ٹریفک ڈیپارٹمنٹ نے جرمانہ عائد کرنے کا نیا نظام متعارف کرا دیا

کویت ٹریفک ڈیپارٹمنٹ نے جرمانہ عائد کرنے کا نیا نظام متعارف کرا دیا

مارچ 20, 2023
امارات میں رمضان کا چاند کل دیکھا جائے گا

امارات میں رمضان کا چاند کل دیکھا جائے گا

مارچ 20, 2023
پاکستانی کوکنگ شو میں خاتون نے حیران کن حرکت کر دی

پاکستانی کوکنگ شو میں خاتون نے حیران کن حرکت کر دی

مارچ 1, 2023

کویت اردو نیوز 1مارچ: پاکستانی کوکنگ شو دی کچن ماسٹر کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں...

سعودی عرب میں سینما گھر جانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

سعودی عرب میں سینما گھر جانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

مارچ 1, 2023

کویت اردو نیوز 1مارچ: VOX Cinemas کے بانی ماجد الفطیمی نے سعودی عرب میں اپنے تمام 15 سنیما گھروں میں...

  • About Us
  • Contact Us
  • Cookie Policy
  • Copyrights
  • Corrections Policy
  • Ethics Policy
  • Fact-Checking Policy
  • Our Team
  • Ownership, Funding, and Advertising Policy
  • ہوم پیج

کاپی راٹ © 2021

No Result
View All Result
  • کویت
    • کویت سٹی
    • کرائم
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
  • پاکستان
  • دنیا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • صحت
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • متفرق

کاپی راٹ © 2021

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist