کویت اردو نیوز 8مارچ: سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے رمضان کے بابرکت مہینے میں نسک ایپلی کیشن کے ذریعے عمرہ کرنے کا اجازت نامہ فراہم کرنے کاباضابطہ اعلان کر دیا۔

قبل ازیں وزارت حج و عمرہ نے ایتمرنا ایپلی کیشن کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اب یہ خدمات نسک ایپلی کیشن تے ہی محدود ہو گئی ہیں۔ مزید برآں وزارت نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر کہا ہے کہ اب رمضان المبارک میں عمرہ کی اجازت دی جا رہی ہے۔
جاری کئے گئے نسک پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے عمرہ کا وقت طے کرنے کی کوشش کریں تاکہ آپ کا عمرہ آسان ہو۔
نسک ایپلی کیشن سے عمرہ کرنے کا اجازت نامہ سب کے لیے ضروری ہے، چاہے وہ سعودی شہری ہوں، سعودی عرب میں رہنے والے تارکین وطن ہوں یا بیرون ممالک سے آنے والے ہوں۔


















