کویت سٹی 28 جولائی: 297،000 کویت اور 77،000 تارکین وطن سرکاری شعبوں میں کام کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سینئر حکومتی ذرائع کے مطابق سرکاری وزارتوں، حکام اور اداروں میں 297،000 کویتی اور 77،000 تارکین وطن کام کر رہے ہیں۔ ان تارکین وطن کارکنوں میں 34،000 ڈاکٹر اور نرسیں ، 24،000 اساتذہ ، 7،000 میسنجر اور کلینرز اور 2،200 امام اور مؤذن شامل ہیں اس حساب سے تارکین وطن ملازمین کی تعداد 67،200 بنتی ہے۔
اسکے علاوہ مختلف ملازمتوں میں تارکین وطن کی تعداد 9،800 ہے جو کویتائزیشن کے عمل سے متاثر ہوئی ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: پروازیں شروع کرنے کا حتمی تیاریوں کا جائزہ
روزنامہ الانبہ کی رپورٹ کے مطابق قانون، سیاست اور اسلامی امور سے متعلق ملازمتوں میں 3،347 تارکین وطن ہیں جن میں 2،200 مبلغین ، امام اور مؤذن شامل ہیں۔ کویتائزیشن کے عمل کے دوران تارکین وطن کی جگہ لے کر 1،147 کویتی قانونی ماہرین ہوں گے جنہیں تمام وزارتوں میں صرف چھ فیصد تقسیم کیا جائے گا اور 16,906 کویتی ماہرین کی تعداد 94 فیصد بنتی ہے۔ اس قانونی شعبے میں کویتائزیشن کا ہدف 88 فیصد ہے اور اب کسی قانونی ماہر کی ملازمت موجود نہیں۔
سول سروس کمیشن (سی ایس سی) جمعہ 31 جولائی کو ملازمت کے اندراج کے دروازے بند ہونے کے بعد وزارتوں اور سرکاری ایجنسیوں میں کام کرنے کے لئے امیدواروں کے ایک نئے گروپ کا اعلان کرے گا بشرطیکہ عید الاضحی کی تعطیلات کے بعد بھرتیوں کا عمل دو ہفتوں میں مکمل شفافیت کے ساتھ جاری رہے۔