کویت اردو نیوز 15 مارچ: اقامہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جاری حفاظتی مہمات کے ایک حصے کے طور پر، کویت کی وزارت داخلہ نے کامیابی کے ساتھ گھریلو ملازمین کے ایک جعلی دفتر کا پردہ فاش کیا۔
دفتر میں چھ غیر ملکیوں کو رہائش پذیر پایا گیا جو قانون کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔ مزید برآں، فاحیل انڈسٹریل اور صباحیہ کے علاقوں میں اقامہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے 49 غیر ملکیوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ
ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کے لیے انہیں متعلقہ حکام کے پاس بھیج دیا گیا ہے۔
دوسری خبر کے مطابق مسلسل حفاظتی پیروی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت مہمات کے ذریعے، کویت وزارت داخلہ نے الاحمدی گورنری میں شراب کی ایک مقامی فیکٹری کو قبضے میں لے لیا ہے۔
فیکٹری کو چھ غیر ملکی چلا رہے تھے۔ ان غیرملکیوں کے خلاف مناسب قانونی اقدامات کیے گئے ہیں اور انہیں مزید کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے پاس بھیج دیا گیا ہے۔
تیسری خبر کے مطابق کویت کی وزارت داخلہ سیکورٹی خطرات پر نظر رکھنے اور جرائم سے نمٹنے کے لیے اپنی کوششوں کو تیز کرنے کے لیے تندہی سے کام کر رہی ہے۔ ان کی کوششوں کے نتیجے میں کویت کے گنجان آباد علاقے حولی میں ایک ہندوستانی باشندے کو گرفتار کیا گیا جو شراب تیار کر کے اے فروخت کرتا تھا۔
مجرم کے قبضے سے شراب کی 1100 بوتلیں، شراب تیار کرنے کا سامان اور الکحل تیار کرنے کا خام مال برآمد ہوا۔ متعلقہ حکام کے حوالے کرنے کے بعد بھارتی شہری کے خلاف مناسب قانونی اقدامات کیے گئے ہیں۔