کویت سٹی 29 جولائی: وزارت تعلیم نے نجی اسکولوں کی فیسوں میں 25 فیصد کمی کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم ڈاکٹر سعود الحربی نے 2020/2021 کے تعلیمی سال کےدوران نجی اسکولوں کی فیسوں میں 25 فیصد کمی کرنے کا اعلان کردیا۔
بدھ کے روز ایک پریس بیان میں الحربی نے نجی اسکولوں سے مطالبہ کیا کہ وہ 2020/2021 تعلیمی سال کے آغاز سے آن لائن تدریس کا انتظام کریں تاکہ جب تک طلبہ و طالبات اسکول جانے سے قاصر ہیں تب تک انکی تعلیم و تدریس کا سلسلہ جاری رہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ساحل سمندر عوام کے لئے کھول دیئے گئے
انہوں نے اس معاملے پر قواعد و ضوابط جاری کرنے، آن لائن تعلیم کو متحرک کرنے اور اسکولوں کی نگرانی کرنےلئے انڈر سیکرٹری کو ذمہ داری سونپی ہے۔ آرٹیکل 10/2018 کے مطابق فیسوں میں کمی کے فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کی سخت نگرانی کی ہدایات بھی جاری کی ہیں تاکہ کوئی نجی اسکول اس فیصلے کے خلاف نہ جاسکے۔