کویت اردو نیوز 21 مارچ: کویت میں ریستوران اور کیفے روزے کے اوقات میں بند رہیں گے جبکہ افطار کے سرکاری وقت (مغرب کی اذان) سے دو گھنٹے پہلے اپنا کام شروع کرنے اور تیار کرنے کے لیے کھولیں گے۔
متعلقہ حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گورنریٹس میں میونسپلٹی برانچز کے تمام مجاز محکمے رمضان کے پہلے دن سے ہی ریستورانوں اور کیفوں کی نگرانی کریں اور فیصلے کی دفعات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔
ایک انتظامی سرکلر جاری کیا گیا جس میں گورنریٹس میں میونسپلٹی کی برانچوں میں عوامی صفائی اور سڑکوں کے تمام محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صفائی کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ طے پانے والے صفائی کے معاہدوں پر عمل درآمد کریں اور کام کے مخصوص اوقات کے حوالے سے ان کمپنیوں کے روزانہ کنٹرول پر عمل کریں۔ کویت میونسپلٹی کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر احمد المنفوحی نے ماہ رمضان کے دوران لچکدار سرکاری کام کے اوقات کے بارے میں ایک انتظامی فیصلہ جاری کیا جس کے مطابق پہلی شفٹ صبح 9:45 سے دوپہر 2:15 دوسری صبح 10:15 سے دوپہر 2:45 تک جبکہ تیسری شفٹ صبح 10:45 سے 3:15 بجے تک ہو گی۔
انہوں نے کویت میونسپلٹی کی نگرانی میں آنے والے تمام علاقوں کی روزانہ صفائی کے اوقات کار کی پابندی پر زور دیا۔ پہلا دورانیہ رات 2 بجے سے صبح 10 بجے تک، دوسرا دورانیہ تجارتی علاقوں، عوامی بازاروں، پارکنگ لاٹس تک جبکہ عوامی ساحلوں پر شام 4 بجے سے رات 12 بجے تک ہو گا۔ کچرا اٹھانے کا وقت روزانہ رات 9:00 بجے سے رات 1:00 بجے تک ہو گا۔