کویت اردو نیوز 22 مارچ: سندھ اور پنجاب میں کہیں چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں جاری ہے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ شہادتوں کی بنیاد پر رمضان المبارک کے چاند کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اس حوالے سے پنجاب کی زونل کمیٹی کے سربراہ طاہر رضا بخاری نے اعلان کیا کہ
لاہور میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چاند سےمتعلق حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی جبکہ کراچی میں رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ مطلع آبر آلود ہے یہاں پر کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پشاور میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے تاہم چاند کے حوالے سے حتمی اعلان مولانا عبد الخبیر ہی کریں گے۔