کویت اردو نیوز 08 اپریل: سعودی ترقیاتی فنڈ نے پاکستان کو مہمندڈیم منصوبے کے لیے 24 کروڑ ڈالر کے قرض کے لئے معاہدے پر دستخط کر دئیے۔
ترقیاتی فنڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلطان عبدالرحمن المرشد اور وفاقی سیکرٹری اقتصادی امور کاظم نیاز نے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط کئے۔
مہمند ڈیم پراجیکٹ پانی اور غذائی سلامتی کو تقویت دینے کے علاوہ خیبر پختونخواہ میں لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔
مہمند ڈیم پراجیکٹ کو سعودی ترقیاتی فنڈ، اوپیک، اسلامی ترقیاتی بینک اور کویت فنڈ برائے عرب معاشی تقری کی جانب سے مالی معاونت فراہم کی جارہی ہے اور توقع ہے کہ منصوبہ کی تکمیل سے پاکستان میں توانائی اور پانی کے شعبوں پر نمایاں اثرات مرتب ہوں گے۔
سعودی فنڈ کے سی ای او نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مضبوط ترقیاتی تعاون پر زور دیا۔
انطلاقًا من دعمه ونشاطه الإنمائي؛ وقّع #الصندوق_السعودي_للتنمية ممثلًا في الرئيس التنفيذي أ.سلطان المرشد اليوم في إسلام آباد، مع وكيل وزارة الشؤون الاقتصادية د.كاظم نياز؛ اتفاقية تنموية للإسهام في تمويل مشروع سد مهمند للطاقة الكهرومائية، عبر قرض تنموي ميسّر يتجاوز 240 مليون دولار pic.twitter.com/qUc7a4onUD
— الصندوق السعودي للتنمية (@SaudiFund_Dev) April 7, 2023
انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ سعودی فنڈ کی جانب سے پاکستان میں اپنے قیام کے بعد سے ترقیاتی منصوبوں اور پروگراموں کے لیے جاری تعاون کی ایک کڑی ہے۔ سعودی ادارے نے اب تک پاکستان میں تقریباً 41 ترقیاتی منصوبوں اور پروگراموں کو مالی اعانت فراہم کی ہے جس کی مالیت تقریباً 1.4 بلین ڈالر ہے۔
مہمند ڈیم صوبہ خیبر پختونخوا میں زیر تعمیر ہائیڈرو الیکٹرک منصوبہ ہے جو کہ تکمیل کے بعد 740 میگا واٹ بجلی پیدا کر سکے گا۔ اس کے علاوہ ڈیم کی مدد سے 15،100 ایکڑ رقبے پر زراعت میں مدد ملے گی۔