کویت اردو نیوز، 12اپریل: مصر کے سب سے طویل افطار دسترخوان قاہرہ گورنری کے علاقے المطریہ میں منعقد کیا گیا جس میں جنوبی کوریا کے سفیر ہانگ جن ووک نے دیگر ہزاروں روزہ داروں کی موجودگی میں شرکت کی۔
ووک نے افطاری کے بعد بتایا کہ ’جیسا کہ مشہور گیت ہے کہ "مصر میں رمضان ایک دوسری ضرورت ہے” یہ واقعی ایک حقیقت ہے‘۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ المطریہ میں رمضان بہت منفرد اور شاندار ہے۔ ہر کوئی رمضان المبارک کے ایمان پرور ماحول سے خوش اور سب کھانا اور پیار بانٹتے ہیں۔
کورین سفیر نے کہا کہ تمام کھانے شاندار اور انتہائی لذیذ تھے اور میں خود مصری کھانوں محاشی، کشری اور القطائف کا دلدادہ ہوں۔
کورین سفیر نے اتنے بڑے ہجوم میں پہلی بار کھانا کھانے کے تجربے کو منفرد قرار دیا اور وہ اس پارٹی میں شرکت کرکے بہت خوش تھے۔
مصرمیں سب سے بڑا افطار دسترخوان قاہرہ کے نواحی علاقے المطریہ میں یہ افطار پروگرام پچھلے نو سال سے منعقد کیا جاتا ہے اور اسے مقامی شہری اپنی مدد آپ کےتحت منعقد کرتے اور اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں ۔ یہ اپنی نوعیت کی ایک بڑی افطار پارٹی تھی جس میں اس بار ایک کلومیٹر طویل دسترخوان بچھایا گیا تھا۔