کویت اردو نیوز، 14اپریل: کاروں کی جنرل سنڈیکیٹ کے صدر اسامہ سمکری نے ماہ رمضان میں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور جدہ کے درمیان معتمرین کو لے جانے کے لیے 800 بسوں کی سروس بحال کرنے کی اطلاع دی ہے۔
مکہ مکرمہ میں آٹوموبائل کی جنرل سنڈیکیٹ کی طرف سے معتمرین کو ٹرانسپورٹ کی مفت سروسز فراہم کی جارہی ہے۔ ان بسوں کے ذریعہ معتمرین کو بیرونی پارکنگ اور ہوٹلوں کے درمیان منتقل کیا جاتا ہے
انہوں نے بتایا کہ تمام حکومتی، سکیورٹی اور خدمات کے اداروں کی طرف سے قائم کردہ ایک کمیٹی معتمرین اور نمازیوں کو مسجد حرام اور ان کی رہائش گاہوں کے درمیان لانے لیجانے کے آپریشن کو منظم کرنے کیلئے زیادہ نشستوں کی گنجائش والی 3000 ہزار بسیں چلائی گئی ہیں
یہ اپنی نوعیت کی پہلی بس سروس ہے کیونکہ یہ طیارے سے لے کر مکہ مکرمہ میں مسجد حرام تک پہنچانے کا کام کرتی ہے۔ یہ سروس ’’نسک‘‘ یا ’’توکلنا‘‘ ایپلی کیشن کے ذریعے عمرہ ریزرو کرنے والوں اور سعودی عرب کے باہر سے عمرہ ویزہ کے بغیر آنے والوں کے لیے دستیاب ہے۔
اسامہ سمکری کے مطابق رمضان المبارک میں جدہ ایئرپورٹ سے مکہ مکرمہ تک ہر روز تیرہ بسیں چلتی ہیں جس میں صبح دس سے لیکر رات دس بجے تک ہر گھنٹے میں ایک بس جدہ سے مکہ کے لیے روانہ ہوتی ہے۔ اسی طرح مکہ سے جدہ کے لیے ہر روز بارہ بسیں چلائی جاتی ہیں۔ صبح گیارہ سے لیکر رات گیارہ بجے تک ہر گھنٹے ایک بس چلائی جاتی ہے۔