کویت اردو نیوز، 15اپریل: امریکا سے بحرین پہنچے ایک امریکی طیارے میں ہنگامی صورتحال کے باعث طیارے کو قطر کے دوحا انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کرایا گیا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق امریکی کارگو ہوائی کمپنی کالیٹا ائیر کی پرواز کے 4699 نے امریکا کے سنسناٹی ناردرن کینٹکی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے ٹیک آف کیا تھا۔
یہ کارگو پرواز لگ بھگ 13 گھنٹے کا مسلسل سفر طے کرکے گزشتہ رات بحرین پہنچی تھی کہ لینڈنگ سے قبل بوئنگ747 طیارے سے ریڈار کو ہنگامی صورتحال کے سگنل موصول ہوئے۔
طیارہ لگ بھگ آدھے گھنٹے تک بحرین انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر چکر کاٹتا رہا، بعد ازاں طیارے کا رخ قطر کی جانب موڑ دیا گیا .
Related posts:
عمان سے ایک ہفتہ کے اندر 179 کارکن گرفتار، 245 ملک بدر
مشرق وسطیٰ میں عالمی اوسط سے تقریباً دوگنا تیزی سے گرمی ہو رہی ہے: رپورٹ
وائرل ویڈیو: شدید بارش کے دوران عمرہ زائرین طواف کرتے رہے
دبئی ایئرپورٹ کا نئی پک اپ پالیسی کا اعلان
ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اہلیہ کے ساتھ وائٹ ہاؤس سے آخری بار روانہ ہو گئے
عیدالاضحی: بحرین میں بیوٹی سیلونز میں ملکی و غیر ملکی خواتین کا بے پناہ رش، آخری لمحات میں پارلرز کے...
سعودی عرب میں وکلاء کی تعداد میں 315 فیصد اضافہ ہوگیا۔
محکمہ شہری دفاع نےوارننگ جاری کردی