کویت اردو نیوز، 16 اپریل: عمان میں ٹریفک کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے ‘لائف ٹائم’ پرائیویٹ لائٹ وہیکل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لیے ضوابط کا اعلان کیا ہے۔
رائل عمان پولیس (آر او پی) نے کہا کہ لائسنس صرف ان شہریوں کو دیا جائیگا جن کے پاس کم از کم 15 سال سے کارآمد ڈرائیونگ لائسنس ہے اور وہ ڈرائیور کے طور پر ملازمت نہیں کر رہے ہیں۔
مستقل خصوصی لائٹ ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دہندگان کے پاس پچھلے تین سالوں کے دوران کسی بھی قسم کی فرسٹ کٹیگری خلاف ورزیوں سے پاک ٹریفک ریکارڈ بھی ہونا چاہیے۔
نظر کی عینکوں یا لینزز کے استعمال سے استثناء کے ساتھ، انہیں کسی بھی طبی حالت سے پاک ہونا چاہیے۔
مذکورہ بالا شرائط میں سے کوئی بھی غلط ثابت ہونے پر مستقل لائسنس واپس لے لیا جائے گا۔
لائف ٹائم لائسنس صرف پرائیویٹ ہلکی گاڑیوں کے لیے جاری کیا جائے گا اور یہ 70 سال کی عمر تک کارآمد رہے گا، جس کے بعد اس کی تجدید کرنی ہوگی۔