کویت اردو نیوز، 17 اپریل: پسماندہ ممالک میں اپنی ترقیاتی حکمت عملی کے تحت، قطر ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (QRCS) معاشرے کے کمزور لوگوں، جیسے بیواؤں، یتیموں، معذور افراد، اور اسکول/یونیورسٹی کے طلباء کی سوشل اکنامک امپاورمنٹ پر خصوصی توجہ دیتی ہے۔
قطر ہلال احمر افغانستان، اردن، لبنان، شام، صومالیہ اور غزہ میں 17,058 لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے، 6,270,070 قطری ریال کی کل لاگت سے چھ تعلیمی اور کفالت کے منصوبوں کو نافذ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
تعلیمی منصوبوں میں 500 افراد کے لیے نصابی کتب، نصابی مواد اور مراعات فراہم کر کے، اوسطاً 40,800 قطری ریال فی مرکز، یا مجموعی طور پر 408,000 قطری ریال کی مدد سے، افغانستان میں 10 عربی تدریسی مراکز کی مدد بھی پراجیکٹ میں شامل ہے۔ اردن میں شامی پناہ گزینوں اور غریب لوگوں اور 1,300 طالب علموں کو 1,300 اسکول بیگ کٹس اور یونیفارم فراہم کر کے، اوسطاً 280 قطری ریال فی کٹ، یا مجموعی طور پر 364,000 قطری ریال خرچ کیے جائینگے۔
اس میں شامی پناہ گزینوں اور لبنان میں غریب لوگوں کے 3,250 طلباء کی مدد بھی شامل ہے، جنکو اسٹیشنری کے ساتھ 3,250 اسکول بیگ فراہم کر کے، اوسطاً 115 قطری ریال فی کٹ کی قیمت پر، یا مجموعی طور پر 373,750 قطری ریال اور تین سالوں میں اسپیشلائزیشن کے لئے آٹھ میڈیکل طلباء کی کفالت ہوگی۔ جو سالانہ، اوسطاً 228,040 قطری ریال فی طالب علم، یا مجموعی طور پر 1,824,320قطری ریال بنتے ہیں۔
ان منصوبوں میں یتیموں اور بیواؤں کے ساتھ 300 خاندانوں کی کفالت بھی شامل ہے، جن میں کل 1,500 افراد ہیں، چھ ماہ کے لیے خوراک، تعلیم، رہائش اور کپڑوں کے اخراجات، اوسطاً 8،500 قطری ریال فی خاندان، یا کل 2550،000 قطری ریال کے حساب سے 1,500 خاندانوں یا 10,500 یتیموں اور غریبوں کی کفالت کا خرچ بنتے ہیں۔