کویت اردو نیوز، 18 اپریل: دبئی میں پاکستانی ایسوسی ایشن نے اس رمضان میں رہا ہونے والے قیدیوں کی وطن واپسی میں ان کی کوششوں کو سراہنے پر متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک ٹویٹ کیا ہے۔
ایک رپورٹ کیمطابق یو اے ای میں پاکستان کے سفیر فیصل ترمذی نے کہا ہے کہ انہوں نے یو اے ای کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان کو خط لکھا ہے جس میں ان سے ماہ مقدس کے دوران پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
سفیر نے کہا کہ اس سال متحدہ عرب امارات کی جیلوں سے 325 پاکستانی قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے۔
We are grateful to Ambassador @Fntirmizi for commending the efforts of PAD in supporting the repatriation of prisoners during #Ramadan. The initiative was part of the ongoing PAD Ramadan Welfare Campaign @PakinUAE_ @geonews_urdu @sibtearif https://t.co/1Cz5x6556j
— Pakistan Association Dubai (@dubai_pad) April 17, 2023
انہوں نے مزید کہا کہ پہلی بار انہوں نے متحدہ عرب امارات میں 65 پاکستانی قیدیوں کے ساتھ افطار کیا۔ یہ انٹرویو ایک تقریب کے دوران ہوا جو انہوں نے متحدہ عرب امارات میں قابل ذکر پاکستانیوں کے لیے منعقد کیا تھا۔