کویت سٹی 05 اگست: 200،000 دو لاکھ سے زیادہ رہائشی کویت چھوڑ گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ برائے سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) کے ڈائریکٹر آپریشنز ڈپارٹمنٹ منصور الہاشمی نے کہا کہ 16 مارچ سے 31 جولائی 2020 تک 203،967 مسافر کویت سے روانہ ہوئے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ہوائی اڈے پر انتظامات حفظان صحت کی ضروریات کے مطابق ہے جس پر مسافروں کا عمل کرنا ضروری ہے۔
الہاشمی نے مزید کہا کہ وبائی بیماری کورونا وائرس پھیلنے کے پانچ ماہ کے طویل وقفے کے بعد یکم اگست 2020 کو ہوائی اڈے سے فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع ہونے کے بعد دو دنوں کے دوران 4،271 مسافر کویت میں داخل اور خارج ہوئے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ پروازوں کے دوبارہ شروع ہونے کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور جائز لیا جا رہا ہے جس سے اس سلسلے میں ہونے والی پیش رفت آنے والے دنوں میں جلد ہی سامنے آ جائے گی۔
یہ خبر بھی ضرور پڑھیں: کویت نے طبی امدادی سامان لبنان روانہ کر دیا
منصور الہاشمی نے روزنامہ کو بتایا کہ وزارت داخلہ نے سی آئی ڈی اہلکاروں کے ذریعے مختلف قسم کی منشیات اور رقوم کو ضبط کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کویت بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر کمرشل پروازوں کا پہلا مرحلہ وزراء کونسل کی ہدایات کے تحت کام کررہا ہے۔
الہاشمی نے اشارہ کیا کہ متاثرہ ملک کی صورتحال کے مطالعہ کی ذمہ داری عالمی ادارہ صحت کی کمیٹی کے ذریعہ انجام دی گئی ہے جو کویت وزارت صحت کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ یہ کمیٹی صحت کی صورتحال کا جائزہ لیتی ہے جبکہ حاصل کردہ ریکارڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی آنے اور جانے والے مسافروں کے لئے ہدایات مرتب کی جاتی ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ کویت آنے والے مسافروں کو طیارے میں سوار ہونے سے قبل شلونک ایپلیکیشن میں اپنا اندراج کروانا اور ایک منظور شدہ ہیلتھ سرٹیفکیٹ (پی سی آر) حاصل کرنا ضروری ہے جو اس بات کا ثبوت ہوگا کہ مسافر کوویڈ 19 سے پاک ہے۔ اسکے علاوہ کویت آنے والے مسافروں کے لئے اگلے 14 دن کا قرنطین لازمی شرط ہے۔