کویت سٹی 06 اگست : سول ایوی ایشن کا بھارت کے لئے مخصوص پروازیں چلانے کا اعلان۔
تفصیلات کے مطابق ہندوستانی حکام نے کویت ہم منصب سے پروازوں کو چلانے کی اجازت دینے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جس کے تحت کویت میں مقیم بھارتی شہری جو اپنے وطن واپس جانا چاہتے ہیں 10 اگست سے 24 اکتوبر کے درمیان مخصوص پروازوں کے ذریعے اپنے وطن واپس لوٹ سکتے ہیں۔
ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل سول ایوی ایشن نے دونوں ممالک کے مابین مجوزہ پروازوں کا بندوبست کرنے پر اتفاق کیا ہے۔مخصوص پروازوں کے آغاز کے بعد صرف روانگی کے لئے پروازیں چلائی جائنگی اور یومیہ 1000 ہندوستانی شہری اپنے وطن واپس جاسکیں گے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ٹریول اینڈ ٹورزم بورڈ کے چیئرمین نے حکومت کویت کے فیصلے کو مسترد کر دیا
ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 31 ممنوعہ ممالک سے کویت جانے والے تارکین وطن پر داخلے کی پابندی کا فیصلہ تاحال نافذ العمل ہے ان کا کہنا ہے کہ ہندوستان کی طرف سے مجوزہ انتظامات صرف روانگی کے لئے ہیں اور ان میں کویت آنے والے شامل نہیں ہیں۔