کویت اردو نیوز، 24اپریل: ایک سعودی نوجوان نے عید کے دن اپنے گھر کے اندر گولی آ گرنے پر احتجاج کیا اور ویڈیو کلپ بنا کر اس کی مذمت کرڈالی۔
ویڈیو کلپ میں بتایا گیا کہ وہ سو رہا تھا اور وہ نہ اٹھتا تو گولی اسے لگ سکتی تھی۔
سعودی نوجوان نے ویڈیو میں کہا کہ اوہ اس گولی کا چوتھائی حصہ گھر میں آگیا، میں سو رہا تھا، میں نے کچھ آواز سنی اور پھر گولی زمین پر گر گئی۔
شہری نے مزید کہا کہ اب تم وہی ہو جس نے گولی چلائی۔ اس کا کیا فائدہ ہوا؟۔ یہ تو ہوا کہ میری نیند اڑ گئی۔ میں تمہیں شناخت نہیں کر سکتا۔ لیکن تمہارے اور میرے درمیان اللہ تو ہے۔ میں اللہ سے تمہارے لیے بد دعا کرتا ہوں۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تقریبات میں اسلحے کے استعمال سے دوسرے لوگوں پر پڑنے والے منفی اثرات پر توجہ دیے بغیر گولیاں چلانا بالکل غلط ہے۔
صارفین نے کہا کہ اسلحے کے غلط استعمال کی وجہ سے کئی زندگیاں خطرے میں پڑ جاتی ہیں
پبلک پراسیکیوشن نے سرکاری یا نجی تقریبات میں اسلحے کی نمائش یا استعمال کے ممنوع ہونے کی تصدیق کی اور خلاف ورزی پر کارروائی کی تنبیہ کی ہے