کویت سٹی 07 اگست: کویت آنے والے افراد کے قرنطین سے متعلق بڑے فیصلے کا امکان۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کی رپورٹ کے مطابق کابینہ آج اجلاس کے دوران چند اہم فیصلے جاری کرے گی جس میں وزٹ ویزا اور گھریلو ورک ویزوں کو اگلے اکتوبر تک معطل کردیا جائے گا اسکے علاوہ کویت میں داخل ہونے والوں کے لئے 14 دن کے قرنطین کی مدت کو بھی ختم کرنے کی تجویز کا مطالعہ کیا جائے گا۔
آنے والے مسافروں کا کویت آمد کے موقع پر ہی فوری کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا جو یہ جاننے کے لئے کافی ہوگا کہ مسافر کورونا "مثبت” ہے یا "منفی”۔ انفیکشن کی علامت ظاہر ہونے والے افراد کوگھر میں طبی قید گزارنا پڑے گی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: وزارت صحت بیرون ممالک پھنسے ملازمین کو واپس لانے کو تیار
روزنامہ کے باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ملک سے باہر رہتے ہوئے اپنی رہائش گاہ کی تجدید کرنے والے افراد کے لئے مطلوبہ ڈیٹا سرٹیفکیٹ کو منسوخ کرنے کا رجحان بھی موجود ہے اور وہ افراد "مائی آئڈینٹیڈی” کی ایپلیکیشن سے مطمئن رہیں۔