کویت اردو نیوز، 27اپریل: عید الفطر کی تعطیلات کے بعد بروز منگل سعودی مقامی بینکوں اور منی ایکسچینجز میں کام دوبارہ شروع ہو گیا کیونکہ سعودی عرب میں پبلک سیکٹر کے ملازمین عید الفطر کی تعطیلات کے اختتام پر 26 اپریل کی مناسبت سے بدھ 6 شوال کو کام پر واپس آگئے، بدھ کے روز دفاتر میں کام کا پہلا دن رہا۔
عید الفطر کی تعطیلات کے بعد گزشتہ روز سعودی مقامی بینکوں اور منی ایکسچینجز میں کام دوبارہ شروع ہوا جبکہ سعودی اسٹاک مارکیٹ نے بھی کچھ کاروبار کیا ۔
انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی وزارت (MHRSD) نے عید الفطر کی تقریبات کے موقع پر نجی شعبے اور غیر منافع بخش تنظیموں کے ملازمین دونوں کے لیے چار دن کی تعطیل کا اعلان کیا تھا۔ جمعرات 20 اپریل کو کام کے دن کے اختتام کے بعد چھٹی کا آغاز ہوا۔
قبل ازیں وزارت نے کہا تھا کہ آجر کو عید کی تعطیلات دینے کے حوالے سے لیبر لا کے ایگزیکٹو ریگولیشنز کے آرٹیکل 24 کے دوسرے پیراگراف کی شقوں پر عمل کرنا چاہیے۔