کویت اردو نیوز، 29 اپریل: ترک وزیر صحت کا کہنا ہے کہ صدر طیب اردوان کی طبیعت پہلے سے کافی بہتر ہے۔
ترکیہ کے وزیر صحت نے کہا ہے کہ صدر رجب طیب اردوان کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے اور وہ جلد دوبارہ اپنی معمول کی مصروفیات کا آغاز کریں گے۔
انقرہ سے ترک وزیر صحت نے مزید کہا کہ صدر اردوان کے معدے کو واش کرنے کے بعد سوزش کا اثر کم ہو رہا ہے۔
ادھر خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترک صدر نے معدے میں سوزش پیٹ میں شدید تکلیف کے باعث تمام مصروفیات منسوخ کر دی تھیں۔
خبر ایجنسی کا مزید کہنا تھا کہ صدر اردوان کو زہریلی چیز دئیے جانے کی تحقیقات سے پہلے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا .