کویت اردو نیوز، 29 اپریل: متحدہ عرب امارات نے ایشیا کا سب سے بڑا ویزا سینٹر کراچی میں کھول دیا ہے۔
کراچی میں قائم کیے گئے ویزا سینٹر میں عوام کی سہولت کے لیے 11 کاؤنٹر بنائے گئے ہیں۔
ویزا سینٹر کے قیام سے ویزے کے حصول کے لیے عوام کو ایجنٹوں سے نجات ملے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر سید ناصر شاہ نے بھی یو اے ای ویزا سینٹر کا دورہ کیا۔
ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے ویزا سینٹر کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ یہ ایشیا کا سب سے بڑا مرکز ہے، ویزا مرکز سندھ کے عوام کے لیے یو اے ای میں روزگار کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ یو اےا ی میں روزگار کے لیے نوجوانوں کو ورک ویزا جاری کیا جائے گا، سندھ حکومت متحدہ عرب امارات حکومت کی شکر گزار ہے۔
Related posts:
طلابات ڈلیوری بوائے کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر طوفان برپا کردیا
متحدہ عرب امارات میں آج ریکارڈ کورونا کیس سامنے آ گئے
دبئی میں 4 ہزار طلباء کیلئے نئے پاکستانی سکولز کا منصوبہ لانچ
موٹاپے کا علاج اب انشورنس کے تحت ممکن ہوگا
مسجد میں تشہیری ویڈیوز بنانے والوں پر قانونی کارروائی ہوگی
اسرار الشہری ؛ سعودی خاتون نے اہم اعزاز حاصل کرلیا
جاپان ایئر لائنز کا دوحہ کیلئے سمر 2024 میں نان اسٹاپ پروازیں شروع کرنیکا اعلان
دنیا کے اچھے ممالک کی فہرست جاری، کویت نمایاں پوزیشن پر آ گیا